منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

‘ہندوستان کے منصوبہ بند شہر ہی ہندوستان کی تقدیر کا تعین کریں گے ‘: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو آزادی کے امرت کال میں ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کی سمت میں شہری منصوبہ بندی اور شہری ترقی کے تعاون کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ ‘منصوبہ بند شہر ہی ہندوستان کی تقدیرکا تعین کریں گے ۔
شہری منصوبہ بندی میں مسٹر مودی نے بچوں کے کھیلنے کودنے اور شہری لوگوں کی خود کی ترقی کے موقع پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان میں شہری ترقی کے دو بڑے پہلو ہیں – ‘نئے شہروں کی ترقی اور پرانے شہروں میں پرانے نظام کو جدید بنانا’۔ وہ پوسٹ بجٹ ویبینار سیریز کی آج کی کڑی سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس کا انعقاد شہری امور کی وزارت کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ مودی نے کہا، ‘امرت کال میں صرف منصوبہ بند شہر ہی ہندوستان کی تقدیر کا تعین کریں گے ۔’
اس بار کے بجٹ میں شہری منصوبہ بندی کے معیارات کو فروغ دینے کے لیے 15000 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے ۔ اس سے اس علاقے کو رفتار ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‘مناسب شہری منصوبہ بندی اور گورننس بہت اہم ہے ‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ بند منصوبوں پر عمل درآمد میں کمی یا ناکامی ہمارے ترقیاتی سفر میں ایک بڑا مسئلہ بن سکتی ہے ۔
وزیراعظم نے اس شعبے میں کارپوریٹ دنیا اور اسٹارٹ اپس کے لیے کام کرنے کے ‘بے پناہ مواقع’ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا،’’اب 21ویں صدی میں، جس طرح سے ہندوستان تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے ، آنے والے وقت میں بہت سے نئے شہر ہندوستان کی لازمیت ہونے والے ۔
مسٹرمودی نے کہا کہ آزادی کے بعد 75 برسوں میں ہم نے 75 نئے شہر تیار کیے ہوتے تو آج ہندوستان کی تصویر مختلف ہوتی، لیکن بدقسمتی سے اس عرصے میں صرف چند ہی ایسے شہر تیار ہوئے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کا ہر بجٹ اب اس پر توجہ دے رہا ہے ، اس بجٹ میں شہری کاری کی بہتری کی طرف اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگوں کا جینا مشکل: کانگریس

Next Post

یہودی آبادکاروں نے ایمبولینس پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
مغربی کنارہ: جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کا چھاپا، متعدد فلسطینی جاں بحق اور زخمی

یہودی آبادکاروں نے ایمبولینس پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.