منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کپوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-24
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر/24 فروری
منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کپوارہ کے کرناہ علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دو الگ الگ واقعات میں 4.588 کلو وزنی ہیرائن جیسے نشہ آور مواد کے پانچ پاکیٹ بر آمد کئے ۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کرناہ میں درج پہلے کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران فاروق احمد شاہ ولد رقیب حسین شاہ ساکن پنجتارا کرناہ نامی ایک مشکوک فرد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کے اعتراف اور انکشاف پر کپوارہ پولیس نے فوج کی 6 جے اے کے رائفلز کے ساتھ مل کر تلاشی آپریشن کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اس کے گھر کے نزدیک 2.674 کلو (بشمول پاکیٹ) وزنی ہیرائن جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں پولیس اسٹیشن کرناہ میں درج ایک کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران راجا آفتاب عرف بابو ولد راجا غلام اکبر ساکن ٹیتھوال نامی ایک مشکوک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ شخص کے اعتراف اور انکشاف پر 1.914 کلو وزنی ہیرائن جیسے نشہ آور مواد کے دو پاکیٹ ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اس کے گھر کے نزدیک بر آمد کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں گرفتار شدگان بد نام منشیات اسمگلر ہیں اور انہوں نے یہ مواد سر حد پار سے حاصل کیا تھا تاکہ وہ جلدی پیسہ بھی کما سکیں اور جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو بھی فروغ دے سکیں۔
پولیس بیان کے مطابق آفتاب کا بھائی ظہور، جس نے غیر قانونی طور پر سر حد پار کیا تھا اور اب پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں ہی قیام پذیر ہے ، کے بارے میں شک ہے کہ وہی اپنے بھائی کو نشہ آور مواد سپلائی کر رہا ہے جبکہ ان کا ایک اور بھائی سال2018 میں نگروٹی پولیس اسٹیشن میں درج منشیات کے ایک کیس کے سلسلے میں ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے ۔
بیان کے مطابق فاروق شاہ بھی کچھ وقت سے سرحد پار مقیم ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ انتظامیہ کی ضلع میں کام کرنے والے غیر مقامی افراد کی تفصیلات طلب

Next Post

بجبہاڑہ میں شہری پر فائرنگ ‘ زخمی حالت میں داخل ہسپتال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کولگام میں سرپنچ ہلاک

بجبہاڑہ میں شہری پر فائرنگ ‘ زخمی حالت میں داخل ہسپتال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.