جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سرکاری اراضی کا تحفظ ناگزیر‘

اس کام کو ہم کسی بھی صورت میں انجام دیں گے :صوبائی کمشنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-18
in اہم ترین
A A
’سرکاری اراضی کا تحفظ ناگزیر‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر///
صوبائی کمشنر کشمیر‘ وجے کمار بدھوری نے واضح کیا ہے کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔
بدھوری نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے ہی اس بارے میں سرکار کی پوزیشن واضح کی ہے ۔اُن کے مطابق سٹیٹ لینڈ کا تحفظ سرکار کا کام ہے اور’’ وہ ہم کسی بھی صورت میں کریں گے ‘‘۔
نو منتخب صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انسداد تجاوزات مہم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی کمشنر نے کہاکہ جیسا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ کسی غریب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی لہذا جو کچھ بھی ایل جی نے کہا اُس پر سبھی کو بھروسہ کرنا چاہئے ۔
صوبائی کمشنر نے کہاکہ کسی کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور جو اراضی ہم تحویل میں لے رہے ہیں اُس کو لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطراستعمال میں لایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سٹیٹ لینڈ کا تحفظ ہمار ا کام ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر کے مطابق صوبہ کشمیر میں غیر جانبدارانہ طریقے سے سٹیٹ لینڈ کو باز یاب کرنے کی خاطر کام ہو رہا ہے ۔
آن لائن سروس شروع ہونے کے بارے میں صوبائی کمشنر نے کہاکہ اب لوگوں کو پٹواری اور تحصیل آفس میں جانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
بدھوری نے کہاکہ زمین کے کاغذات اور دوسرے معاملات کی خاطر اب گھر میں ہی لوگ آئن لائن سروس کے ذریعے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں اور اس طریقہ کار سے شفافیت کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
صوبائی کمشنر نے کہاکہ سرینگر کو جاذب نظر بنانے کی خاطر بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں۔صوبائی کمشنر کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ جی ۲۰؍اجلاس کے پیش نظر شہر کو خوبصورت بنایا جارہا ہے ۔
کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے بارے میں صوبائی کمشنر نے کہاکہ سپورٹس کے ذریعے ہی نوجوان کو برائیوں سے دور رکھاجاسکتا ہے ۔
بدھوری نے کہاکہ موجودہ ایل جی انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا اور اس حوالے سے مزید اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریہاری میں ’قابضین ‘کیخلاف جے ایم سی کی کارروائی کے دوران ہاتھاپائی

Next Post

’جموں کشمیر میں غیر فعال کمیشنوں کا مسئلہ زیر غور ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

’جموں کشمیر میں غیر فعال کمیشنوں کا مسئلہ زیر غور ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.