جنیوا//
ترکیہ اور شام میں زلزلے سےتباہی کے بعد اقوام متحدہ (یو این) نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 1 ارب ڈالرامداد کی اپیل کر دی ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی 40 کروڑ ڈالرز کی امداد کی اپیل گئی تھی۔
یو این ایڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین ناقابل بیان مصیبت سے گزر رہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ انہیں وہ مدد مل رہی ہے جس کی انہیں اس وقت سخت ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک میں زلزلے سے مجموعی اموات 42 ہزار تک پہنچ چکی ہیں، زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں اموات کی تعداد 36 ہزار 187 جبکہ شام میں مجموعی اموات 5 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہیں۔