نئی دہلی،//ہندوستان کے عظیم آل راؤنڈر روی چندرن اشون نے اپنے شاندار کریئر میں ایک اور کامیابی جوڑتے ہوئے جمعہ کو بارڈر گاوسکر ٹرافی میں 100وکٹ پورے کئے۔
اشون کے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں الیکس کیری کو آؤٹ کرکے یہ کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے وہ مانرس لوبوشین اور اسٹیو اسمتھ کا وکٹ لے چکے تھے۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی اس سیریز میں اشون کل 20میچ کھیل کر 29.38کی اوسط سے 100وکٹ لے چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اشون نے اس سے قبل ناگپور میں گزشتہ ہفتہ کھیلے گئے ٹیسٹ میں اپنے 450ٹیسٹ وکٹ پورے کئے تھے۔ وہ اپنے کریئر میں 31بار پانچ وکٹ لے چکے ہیں جب کہ سات بار انہوں نے 10وکٹ لے چکے ہیں۔ وہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیندبازکی فہرست میں صرف انل کمبلے (619)کے پیچھے ہیں۔