ماسکو//
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ماسکو کیف کے ساتھ پیشگی شرائط کے بغیر اور موجودہ حقیقت کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
ورشینین نے ’’زویزڈا‘‘ ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ کلاسیکل ماہرین کہتے ہیں کہ کوئی بھی فوجی کارروائی آخر کار مذاکرات کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔ یقیناً ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہم ایسے مذاکرات کے لیے تیار ہوں گے لیکن یہ مذاکرات پیشگی شرائط کے بغیر اور موجودہ حقیقت کی بنیاد پر اور اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا ہوں گے۔ اسی کا ہم نے عوامی طور پر اعلان کیا ہے۔
ورشینن نے مزید کہا کہ ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیف میں نہیں بلکہ واشنگٹن اور برسلز میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ک منسک اور استنبول جیسے مذاکرات پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے ان کا بائیکاٹ کیا گیا تھا لیکن آپ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ فیصلہ کیف میں نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ دوسرے دارالحکومتوں میں خاص طور پر واشنگٹن اور برسلز میں لیا گیا تھا۔ اس لیے انہیں وہاں سے خطاب کرنا چاہیے۔