نئی ہلی// صدر جمہوریہ مورمو اتوار کو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی ۔صدر سکریٹریٹ کی ریلیز کے مطابق محترمہ مورمواتوار کو لکھنوَ میں ‘یو پی گلوبل انویسٹرس سمٹ2023-’اختتامی شیشن میں شامل ہوں گی ۔ محترمہ مورمو شام کو لوک بھون ،لکھنوَ میں اتر پردیش حکومت کے ذریعے ان کے اعزاز میں سول تقریب کا انعقاد میں شامل ہوں گی ۔اس کے بعد اگلے دن پیر کو محترمہ مورموبابا صاحب ڈاکٹر بھیم راوَ امبیڈکریونیورسٹی ،لکھنوَ کے 10ویں کانویکیشن میں شرکت کریں گی ۔ راجدھانی دہلی لوٹنے سے پہلے محترمہ مورمووارانسی جائیں گی،جہاں وہ بابا وشوناتھ اور کال بھیروکے درشن کریں گیاور گنگا آرتی میں شامل ہوں گی ۔ صدر جمہوریہ کے گنگا آرتی میں شامل ہونے کے مد نظر 13فروری کی دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک اسی گھاٹ سے راج گھاٹ کے درمیان گنگا میں ناوَ بند رہے گا ۔صدر جمہوریہ کے منچ سے تقریبا 20میٹر کی دوری تک گنگا میں عام لوگوں کی کشتیاں نہیں کھڑی ہوں گی ۔صدر جمہویہ کے آمد کے پیش نظر بابت پور ایئرپورٹس سے لے کر پروگرام کے مقام تک حفاظت چاک و چوبند کی جا رہی ہے ۔یو این آئی ۔ خ س ۔ ع ا ۔