ناگپور// آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے رویندر جڈیجہ نے کہا کہ پانچ ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا حیران کن لیکن خوشگوار احساس ہے۔
پلیئر آف دی میچ جڈیجہ نے ہفتہ کو کہا، ”پانچ ماہ بعد گیند اور بلے کے ساتھ 100 فیصد دینا بہت اچھا لگتا ہے۔ جب میں این سی اے میں تھا میں سخت محنت کر رہا تھا، اپنی بحالی بھی کر رہا تھا۔این سی اے کا تمام عملہ، فزیوز، ٹرینر میرے ساتھ سخت محنت کر رہے تھے۔”
انہوں نے کہا کہ میں اچھے علاقوں میں گیند کرنا چاہتا تھا، گیند گھوم رہی تھی، گیند سیدھی جا رہی تھی اور نیچی بھی رہ رہی تھی۔ میں جانتا ہوں کہ آسٹریلیائی بلے باز سوئپ اور ریورس سوئپ کھیلنا پسند کرتے ہیں جس کا میں نے فائدہ اٹھایا۔ ایک بلے باز کے طور پر میں بہت زیادہ بدلاو نہیں کرتا۔ میں اب اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دیتا ہوں کیونکہ یہ اہم نمبر ہے۔
خیال ر ہے کہ رویندر جڈیجہ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رن کا تعان کیا۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بھی وہ 34 رن کے عوض دو اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ ہندستان نے یہ میچ ایک اننگز اور 132 رن سے جیت لیا ہے۔