منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۳۷۰کی بحالی کی بات کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ اب حالات بدل گئے ہیں‘

مودی نے ہٹائی تو ہر طرف شانتی قائم ہوگئی ترقی ہو رہی ہے اور ہر گھر میں ترنگا لہرایا جاتا ہے: ٹھا کر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-05
in اہم ترین
A A
’۳۷۰کی بحالی کی بات کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ اب حالات بدل گئے ہیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جو لوگ دفعہ۳۷۰کی بحالی کی بات کرتے ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ اب جموں کشمیر کے حالات بہت بدل گئے ہیں۔
ٹھاکر نے کہا کہ دفعہ ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور ہر سو امن کا ماحول قائم ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ پر بحث کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ یہ بجٹ تمام طبقوں کو کچھ نہ کچھ فراہم کرتا ہے ۔
مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’ہم لوگ سال۲۰۱۱میں کلکتہ سے کشمیر تک ترنگا یاترا کرنے کیلئے یہاں آئے تو مجھے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تاکہ ترنگا نہ لہرایا دیا جائے ‘‘۔
ٹھاکر کا کہنا تھا’’لیکن جب مودی جی نے دفعہ۳۷۰ہٹائی تو یہاں ہر طرف شانتی قائم ہوگئی ترقی ہو رہی ہے اور ہر گھر میں ترنگا لہرایا جاتا ہے ‘‘۔
مرکزی وزیر اطلاعات کہا کہ اب کچھ لوگوں کی راج نیتی بند ہوگئی ہے جن کا کام ایک نسل کے بعد دوسری نسل کا زمینوں پر قبضہ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اقتدار سے باہر ہوگئے ہیں جس سے ان کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جموں وکشمیر کو آگے بڑھانے کا کام جاری رکھے گی۔
ٹھاکر نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ پر بحث کرنے سے قاصر ہے کیونکہ اس بجٹ میں ہر طبقے کیلئے کچھ نہ کچھ فرام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا’’جب انہوں نے (اپویشن نے ) دیکھا کہ اس بجٹ میں ہر طقے کیلئے کچھ نہ کچھ ہے اور یہ بجٹ صاف و شفاف ہے وہ دم بخود ہوگئے اور بجٹ پر بحث کرنے کے بجائے شور مچانے لگے ‘‘۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں تمام طبقوں کیلئے کچھ نہ کچھ ہے جہاں مہنگائی دنیا میں بڑھی ہے وہیں ہم نے اس کو بھارت میں کنٹرول کر رکھا ہے ۔
ٹھاکر نے کہا کہ منموہن سنگھ جی کے دور سال۱۳۔۲۰۱۲میں ملک میں مہنگائی ۱۲فیصد تھی جس کو ہم نے کم کرکے ۵فیصد تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت دوسرا بڑا موبائل در آمد کرنے والا ملک تھا اور آج دوسرا بڑا موبائل منی فیکچرر ملک بن گیا ہے ۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ کانگریس کے دور میں بجلی نہیں تھی لیکن آج ہر گھر میں بجلی ہے اور۲۲۰ویکیسن مفت کئے گئے گیارہ کروڑ خواتین کو رسوئی گیس فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جو کام کانگریس ۶۰برسوں میں نہ کر سکی وہ ہم نے صرف آٹھ برسوں میں کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ ٹھاٹھری میںصورتحال جوشی مٹھ جیسی نہیں ہے :لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

جموں: ملک مارکیٹ میں انہدامی مہم کے دوران پتھراؤ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جموں: ملک مارکیٹ میں انہدامی مہم کے دوران پتھراؤ

جموں: ملک مارکیٹ میں انہدامی مہم کے دوران پتھراؤ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.