منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مالیاتی کنٹرول پارلیمانی نگرانی کا ایک مؤثر ذریعہ : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-04
in قومی خبریں
A A
ایوان کا وقارکم ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک: اوم برلا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مخولیکو ہلینگوا کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ قبل ازیں وفد کے اراکین نے ہندوستانی پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔
لوک سبھا کے اسپیکر اور وفد کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری، G20 گروپ کی ہندوستان کی صدارت، پارلیمانی کام کاج اور کمیٹی کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مسٹر برلا نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آف انڈیا پارلیمنٹ کی سب سے پرانی مالیاتی کمیٹی ہے جو 102 سال قبل 1921 میں قائم ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2021 میں ہندوستانی پارلیمنٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریبات منائی گئیں۔
کمیٹی کے نظام، خاص طور پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کام کاج کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ کمیٹیاں ایگزیکٹو کی جوابدہی کو یقینی بنا کر پارلیمنٹ کی ایک بہت اہم ذمہ داری کو پورا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی کنٹرول ایک موثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے مقننہ ایگزیکٹو پر نظر رکھتی ہے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اس کام میں قائدانہ کردار ادا کرتی ہے ۔ مسٹر برلا نے اس تناظر میں مزید کہا کہ حکومت کی مالی جوابدہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جامع ترقی کے لیے پالیسیاں بنانے میں حکومت کی رہنمائی بھی کرتی ہے ۔
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ دونوں ملک جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دوطرفہ تعلقات کثیر جہتی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ساتھ مہاتما گاندھی کی طویل وابستگی کے تناظر میں مسٹر برلا نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے پہلی بار جنوبی افریقہ میں سچائی، عدم تشدد اور ستیہ گرہ کا تجربہ کیا تھا اور انسانیت کو پرامن اور عدم تشدد کی جدوجہد کا راستہ دکھایا تھا ۔ مسٹر برلا نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ہندوستان نے پوری دنیا کو نوآبادیاتی اور جابرانہ طاقتوں سے آزادی کا راستہ دکھایا جس کی ترغیب سے جدید جنوبی افریقہ کے نیلسن منڈیلا نے اپنے ملک کو نسل پرستی اور نوآبادیاتی حکمرانی سے آزاد کرایا۔
G-20 کی ہندوستان کی صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ G-20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک بڑا فورم ہے جہاں ہندوستان ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے اہم مسائل کو اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ انہوں نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ اس سال G-20 ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی P-20 کانفرنس کا انعقاد بھی ہندوستان میں کیا جائے گا۔ ‘واسودھائیو کٹمبکم’ کے مطابق، اس سال G-20 کا تھیم ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ ہے ، جس کے مطابق ہندوستان ‘‘ جمہوریت کی ماں ’’ G20 پلیٹ فارم پر عالمی مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرے گا۔
اس موقع پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جناب ادھیر رنجن چودھری بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اڈانی گروپ فی الحال کسی دین داری کے دباؤ میں نہیں: درجہ بندی ایجنسیاں

Next Post

شام کے صوبے ادلب میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 11 فوجی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post

شام کے صوبے ادلب میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 11 فوجی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.