جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان کلین سویپ کرکے ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بننا چاہے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-24
in کھیل
A A
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

اندور// ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جب تین میچوں کی ون ڈے سیریز شروع ہوئی تھی تو نیوزی لینڈ نمبر ایک ون ڈے ٹیم تھی۔ جب یہ دونوں ٹیمیں منگل کو ہولکر اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی تو ہندوستان کے پاس جیتنے اور ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔
دوسری جانب مہمان ٹیم بھلے ہی سیریز ہار گئی ہو لیکن اسے اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں سے بہتر کارکردگی کی امید بھی ہو گی۔
سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرچکی ہندوستانی ٹیم نے جہاں پہلے ون ڈے میں اپنی بلے بازی کی صلاحیت کو ثابت کیا، دوسرے ون ڈے میں گیند بازوں نے تمام شکایات کو دور کردیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر دونوں میچوں میں بے سمت نظر آیا۔
پہلے ون ڈے میں پھر بھی، فن ایلن (40) اور ٹام لیتھم (24) اچھی شروعات کرکے آؤٹ ہوئے تھے۔ رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے محض 15 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے اور لوئر آرڈر کی کوششوں کے باوجود کیویز ٹیم 108 رن کا معمولی اسکور ہی بنا سکی۔ ایسے میں نیوزی لینڈ کے بلے باز تیسرے ون ڈے میں کچھ رن بنا کر اس ون ڈے سیریز کو مثبت انداز میں ختم کرنا چاہیں گے۔
ہولکر اسٹیڈیم کے حالات بھی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔
اس اسٹیڈیم میں بائیں اور دائیں جانب کی باؤنڈری صرف 56 میٹر کی ہیں جب کہ سامنے کی باؤنڈری تقریباً 68 میٹر کی دوری پر ہے۔ آخری ون ڈے آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان اندور میں کھیلا گیا جہاں مہمان ٹیم نے کپتان ایرون فنچ کی سنچری کی بدولت میزبان ٹیم کے سامنے 294 رن کا ہدف رکھا تھا۔ ہندوستان نے یہ ہدف 47.2 اوور میں بہت آسانی سے حاصل کر لیا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں، جب جنوبی افریقہ اور ہندوستان اس گراؤنڈ پر ایک ٹی 20 میچ میں آمنے سامنے ہوئے، رائیلی روسے کی شاندار سنچری نے پروٹیاز کو 227 کا بڑا ہدف دینے میں مدد کی۔
سوریہ کمار یادو، جنہوں نے ٹی 20 میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے، اس میچ میں بھی کچھ رن جوڑنا چاہیں گے کیونکہ یہ ان کا آخری ون ڈے ہو سکتا ہے۔ اکتوبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی آئیڈیل پلیئنگ الیون میں سوریہ کمار کے لیے جگہ تلاش کرنا مشکل ہے۔ چوتھے نمبر پر شریئس ایر، نمبر پانچ پر لوکیش راہل اور چھٹے نمبر پر ہاردک پانڈیا نے تقریباً اپنی جگہوں کی تصدیق کر لی ہے۔ اگر راہل مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں واپس آتے ہیں تو یہ میچ طویل عرصے تک سوریہ کمار کا آخری ون ڈے ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان سوریہ کمار 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی بڑا اسکور کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 2 پاکستانی شامل

Next Post

آزاد ہند گاؤں کو دہلی کے سیاحتی مقامات میں شامل کیا جائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

آزاد ہند گاؤں کو دہلی کے سیاحتی مقامات میں شامل کیا جائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.