جمعرات, فروری 9, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آئی ایس ایف کے ممبر اسمبلی ترنمول کانگریس کے ورکرو ں کے حملے میں زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-22
in قومی خبریں
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ملک ارجن کھڑگے نے خطاب کو بے سمت قرار دیا

الزام ثابت ہونے پر ہی جے پی سی کی تشکیل: گوئل

کلکتہ//
انڈین سیکولر فرنٹ کے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کو جو ترنمو کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی اعراب الاسلا م کے ذریعہ کئے گئے حملے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کو پولس گھسیٹ کر گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔نوشاد صدیقینے دعویٰ کیا کہ پرامن احتجاج کے دوران پولس نے بربریت کا مظاہر ہ کیا۔انہو ں نے کہا آج پارٹی کایوم تاسیس ہے ۔اس موقع پر دھرم تلہ میں ایک جلسہ کیا جارہا تھا مگر بھانگڑ میں ترنمول کانگریس کے ورکروں نے میری گاڑی پر حملہ کردیا اور اس کی وجہ سے میرے ہاتھ میں چوٹ آئی ہے ۔
آج دوپہر رانی راش منی روڈپر آئی ایس ایف نے یوم تاسیس کے موقع پر بڑے جلسے کا اہتمام کیا تھا۔جس میں نوشاد صدیقی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکرس اور لیڈران مسلسل ہمارے پارٹی ورکروں پر حملہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگا ل کی جمہوریت کے کلچر کو تباہ و برباد کردیا ہے ۔جلسے کے بعد دھرم تلہ کے ایکسپلینڈ میں آئی ایس ایف کے ورکرس اور نوشاد صدیقی اعراب الاسلام کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر دھرنے پر بیٹھ گئے ۔نصف گھنٹے کے بعد پولس نے اچانک نوشاد صدیقی کو گرفتار کرنے اور دھرنے پر شامل پارٹی ورکرو ں پر لاٹھی چارج اور دھواں چھوڑنا شروع کردیا۔بعد میں آئی ایس ایف کے بعض حامی بھی پولس پر لاٹھی اور اینٹ برساتے ہوئے نظر آئے ۔
اس حملے میں راقم الحروف سمیت میڈیا ورکر بھی حملے میں محفوظ نہیں رہے ۔پریس کارڈ دکھانے کے باوجود پولس لاٹھی چارج کرنے سے گریز نہیں کیا۔اس احتجاج کی وجہ سے کلکتہ کوشمال و جنوب، مشرق ومغرب سے ملانے والے راستے جام ہوگئے ۔مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
بھانگر سے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ ممبراسمبلی ہونے کے باوجود پولس نے مجھے گھسیٹا ہے اور مجھے پر لاٹھی چارج کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
اس سے قبل آج صبج بھانگر میں ہتی شالہ علاقے میں آئی ایس ایف اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے ۔اس واقعے میں آئی ایس ایف کے کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔نوشاد صدیقی نے کہا کہ پارٹی ورکر کلکتہ میں جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے آرہے تھے اعراب الاسلام کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے حملہ کردیا۔نوشاد صدیقی نے دعویٰ کیا کہ یہ سب ترنمول لیڈروں کی موجودگی میں ہوا۔ تاہم ترنمول کانگریس نے اس سے انکارکیا ہے ۔نوشاد نے پولیس پر بے عملی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس متحرک ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔ آئی ایس ایف کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔” نوشاد نے کہا کہ اس پورے واقعے میں آئی ایس ایف کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اس کے بجائے ترنمول نے ان پر حملہ کیا۔ میں میں کارکنوں کو پرامن انداز میں کولکاتا لے جانے آیا ہوں۔ یہ سب ترنمول لیڈر اعراب الاسلام کی قیادت میں ہوا ہے ۔ ہم نہیں لڑتے ۔ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے ۔ میں سب کے ساتھ کلکتہ جا رہا ہوں۔ نوشاد نے کہا کہ مرمت کا خرچہ وہ خود ادا کریں گے ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات جھنڈا لگانے کے سوال پر ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف کے حامیوں کے درمین لڑائی شروع ہوگئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی رات ترنمول اور آئی ایس ایف کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ آئی ایس ایف کے رہنما ابو حسین مولا نے شکایت کی، [؟]ہم 21 جنوری کو پارٹی کے یوم تاسیس کے طور پر پارٹی پرچم لہرا رہے تھے ۔ اس وقت عرب الاسلام اور اس کا بیٹا حکیم الاسلام باہر سے لوگ لائے اور ہمیں مارا۔ لیکن پولیس آئی اور ہم دونوں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے اسے ڈنڈے سے مارا۔ ہم نے انہیں اپنی حفاظت کے لیے مارا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوویڈ19۔ ایک ڈوز والی ویکسین تیار کرنے کی کوشش:بھارت بائیوٹیک کمپنی

Next Post

مہاراشٹر میں 37 مجرم گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

ملک ارجن کھڑگے نے خطاب کو بے سمت قرار دیا

2023-02-09
دور رس منصوبے تیار، ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بنے گا: گوئل
قومی خبریں

الزام ثابت ہونے پر ہی جے پی سی کی تشکیل: گوئل

2023-02-09
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب
قومی خبریں

اراکین پارلیمنٹ کو صرف تصدیق شدہ بیان دینا چاہیے : دھنکھر

2023-02-09
افسران کو ہر گھر میں کنکٹویٹی کو یقینی بنانا چاہئے : وزیر مواصلات
قومی خبریں

ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی: وزیر ریلوے

2023-02-09
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے گی

2023-02-08
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں رعنا ایوب کی درخواست خارج

2023-02-08
بھارت جوڑویاترا:راہل ۳۰ جنوری کو سرینگر میں ترنگا لہرائیں گے
قومی خبریں

مودی سیاست اور کاروباری تعلقات میں گولڈ میڈل کے مستحق : راہل گاندھی

2023-02-08
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
قومی خبریں

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

2023-02-08
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

مہاراشٹر میں 37 مجرم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.