بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-17
in ٹاپ سٹوری
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی /۱۷جنوری
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے اور ہر ایک کو ملک کی ترقی کےلئے وقف ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا”بی جے پی اب محض سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ ایک سماجی تحریک بھی ہے“۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا”وزیراعظم مودی نے بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران کہا کہ یہ ہندوستان کےلئے بہترین وقت ہے اور ہمیں ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کےلئے بہت محنت کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امرت کال کو کرتاویہ کال میں تبدیل ہونا چاہئے تب ہی ملک تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ سکتا ہے“۔
مودی نے بی جے پی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ پرائمری ممبروں کے لیے ضلع سطح کی کانفرنسیں منعقد کریں اور پارٹی کارکنوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ ووٹ کی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی اور سماج کی فلاح و بہبود کےلئے متحد ہو جائیں اور سماج کے تمام طبقات بالخصوص پسماندہ طبقات کے ساتھ جذباتی تعلق قائم کریں۔
فڈنویس نے کہا کہ وزیر اعظم نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی زندگی کا ہر لمحہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے لیے وقف کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ مودی نے کہا کہ بی جے پی کے مورچوں کے پروگرام سرحدی گاووں میں منعقد ہونے چاہئیں تاکہ وہ مرکزی دھارے میں آ سکیں اور ہم ان کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کر سکیں۔
مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کو خواہش مند اضلاع کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ مثال کے طور پر غذائی قلت کے مسئلے کے لیے بی جے پی کی سطح پر غذائیت کی مہم شروع کی جانی چاہیے ۔ اس کے علاوہ جس طرح کاشی تمل سنگم منعقد کیا گیا تھا، ہماری تمام ریاستوں کو زبان اور ثقافت کے تال میل کو بڑھا کر ایک دوسرے سے جذباتی طور پر جڑنا چاہیے ۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جس طرح ہم نے بیٹی بچاو مہم کو کامیاب بنایا، اسی طرح دھرتی ماتا کی پکار بھی سننی ہوگی اور سیو ارتھ مہم بھی چلانی ہوگی۔ کیمیاوی کھادوں کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سامنا ہے ۔ لہذا دھرتی ماں پر اثرات کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ کام کسانوں کی مدد سے اور انہیں ساتھ لے کر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی منتقلی کے میدان میں بی جے پی کو حکومت کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا۔
مودی نے کہا کہ۱ ۸سے۲۵سال کی عمر کے ملک کے نوجوانوں نے ہندوستان کی سیاسی تاریخ نہیں دیکھی ہے ۔ انہیں پچھلی حکومتوں کی بددیانتی، مظالم اور غلط حکمرانی کا علم نہیں۔ ہم کس طرح بیڈ گورننس سے گڈ گورننس کی طرف آئے ہیں، ہمیں یہ پیغام نوجوانوں تک پہنچانا ہے ۔ انہیں بیداری اور جمہوری اقدار سے جوڑنا ہوگا۔ گڈ گورننس سے جوڑنا اور گڈ گورننس کی اہمیت بتانی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کارکنوں کو بی جے پی جوڑو مہم چلانی ہے جس میں تمام لوگوں کو بی جے پی سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ ”ہمیں معاشرے کے تمام حصوں کو حساسیت کے ساتھ جوڑنا ہوگا۔ بی جے پی کو ووٹ کی فکر کیے بغیر ملک اور سماج کو بدلنے کا کام کرنا ہے “۔
فڈنویس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا”اگر کوئی کمی ہے ، تو اسے بی جے پی کو دور کرنا ہے۔ ہمیں ووٹ کےلئے نہیں معاشرے کو بدلنے کےلئے جڑنا ہے ۔ سیاست کے خیال سے آگے بڑھ کر ہمیں سماجی پالیسی اختیار کرتے ہوئے امرتکال کو نئے انداز میں پیش کرسکیں، ایسی کوشش ہونی چاہیے “۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جس کے ارکان کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ تمام کارکنان کی کانفرنس جمہوری طریقے سے نہیں ہو سکتی۔ ہمارے پرائمری ممبران کا کنونشن بھی ہر ضلع میں ہونا چاہیے اور آنے والے دنوں میں بی جے پی اس کی تیاری کرے گی۔
فڈنویس نے کہا”ان کی تقریر کسی سیاست دان کی نہیں تھی بلکہ ایک سیاستدان کی تھی۔ انہوں نے پارٹی کے پیغام کو پارٹی سے بڑھ کر ملک کے لیے رکھا۔ وزیراعظم نے جو راستہ دکھایا اس کا عزم بھی کرایا۔ انہوں نے کہا کہ جو عزم کرتا ہے وہی تاریخ بناتا ہے ۔
نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر میں انتخابی سیاست یا انتخابات کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ بلکہ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو سیاسی پارٹی کے طور پر ہر جگہ پہنچنا چاہئے ۔ ان کے الفاظ صرف تنظیم کے لیے تھے ۔
وزیر اعظم نے بی جے پی تنظیم کو ملک کی ترقی سے جوڑنے کا منتر دیا اور کہا کہ اگر ہم اس دور کو ترقی کے دور میں نہیں بدل سکتے تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم نے جب سماج کے پسماندہ طبقات کو جوڑنے کی بات کی تو انہوں نے کسی مذہب یا ذات کا نام نہیں لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری واقعہ میںسیکورٹی فورسز کو اہم ثبوت ملے ہیں: پولیس سربراہ

Next Post

باکسنگ کی دنیا کا سب سے بڑا ہیوی ویٹ باکسر : محمد علی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
باکسنگ کی دنیا کا سب سے بڑا ہیوی ویٹ باکسر : محمد علی

باکسنگ کی دنیا کا سب سے بڑا ہیوی ویٹ باکسر : محمد علی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.