جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جعلی تقرری آرڈر پیش کرکے محکمہ تعلیم میں شامل ہونے والے استاد کا پردہ فاش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-04
in تازہ تریں
A A
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۴جنوری

نظامت تعلیم کشمیر کے مطابق ایک استاد کی تقرری کے متعلق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیر بحث استاد نے 13سال قبل جعلی تقرری آرڈر پیش کرکے محکمہ تعلیم میں شامل ہونے کا انتظام کیا تھا۔

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

ایک عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ استاد جعلی تقرری آرڈر پیش کرنے پر محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوا ہے ۔

بتادیں کہ نظامت تعلیم کشمیر نے6دسمبر 2022 کو بائز ہائی اسکول برتھانہ سری نگر میں تعینات ایک استاد کی تقرری کے بارے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

تحقیقات کرنے کا یہ حکم چیف ایجوکیشن افسر سری نگر کی رپورٹ کے بعد دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ نظامت تعلیم کے ایک آرڈرتاریخ 12 جون 2009 کے تحت ایک شخص کو بحیثیت استاد مقرر کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ لسٹ کی ویر فکیشن کے بعد یہ بات سامنے ا±ٓئی ہے کہ زیر بحث استاد کا نام نہ ہی سلیکشن لسٹ میں ہے اورنہ ہی 12جون 2009 کو جاری کردہ تقرری نامہ میں درج ہے ۔

اس رپورٹ کے بعد جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر محمد روف رحمان کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے اس ضمن میں مکمل تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے ۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیر بحث استاد نے جعلی تقرری نامہ پیش کرکے محکمہ تعلیم میں داخلہ حاصل کیا تھا۔

زیر بحث استاد کے نام جاری آڈر میں نظامت تعلیم نے کہا ہے”آپ نے جعلی تقرری نامہ تیار کرکے محکمے میں شامل ہونے کا انتظام کیا، حکام کے ساتھ دھوکہ بازی کی اور اس کے علاوہ سرکاری خزانے سے غیر قانونی طور پر اجرت وصول کی“۔تاہم نظامت تعلیم نے زیر بحث استاد کو حقائق کا بیان اور دیگر دستاویزات کو ساتھ لے کر ڈائریکٹوریٹ میں ذاتی طور پر سننے کا موقع دیا ہے ۔

آڈر میں مذکورہ استاد سے کہا گیا ہے”اگر آپ حقائق پیش کرنے میں ناکام ہوگئے تو مزید کوئی نوٹس جاری کئے بغیر آپ کے خلاف تحت قانون کارروائی شروع کی جائے گی۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں8 سے 10 جنوری تک برف باری کے امکانات am

Next Post

ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.