بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فروری میں یورپ یوکرین سربراہی اجلاس

روس ہمارا دفاعی نظام تباہ کرنا چاہتا: زیلنسکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-04
in عالمی خبریں
A A
زيلنسکی کا روسی فوجیوں کی ماؤں سے اپنے بیٹے یوکرین نہ بھیجنے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

کیف//
یوکرینی فوج کے جنرل سٹاف نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر روسی افواج کے ٹھکانوں پر 13 میزائل اور توپ خانے سے حملے کیے ہیں۔ یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ڈونیٹسک کے 15 علاقوں میں روسی دراندازی کو ناکام بنا دیا ہے۔
یوکرینی فوج نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ کھیرسن میں دریائے دنیپرو کے دائیں کنارے میں آبادی والے علاقوں پر بمباری کر رہا ہے۔ یوکرینی فوج نے کہا کہ یوکرین بھر میں اہم بنیادی ڈھانچے پر روسی فضائی اور میزائل حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ڈونیٹسک میں روس نواز ذرائع کے مطابق یوکرین کے جنرل سٹاف نے ماکیفکا حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس حملہ میں 78 روسی فوجی ہلاک ہوئے۔ دوسری طرف روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ڈونیٹسک کے مشرق میں واقع ماکیفکا میں ایک عارضی بھرتی کیمپ کو نشانہ بنانے والے حملے میں 63 افراد ہلاک ہوئے۔ وزارت نے کہا کہ یوکرینی حملہ زیادہ دھماکہ خیز ہیمارس میزائلوں سے کیا گیا اور فضائی دفاع نے ان میں سے دو کو مار گرایا۔
روس کے حامی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ماکیفکا حملہ اس وقت ہوا جب تربیتی کیمپ میں بھرتی ہونے والوں کو اپنے فون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی اور یوکرین نے فون استعمال کرنے کے بعد بھرتی ہونے والوں کے مقامات کے نقاط کا تعین کیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی سطح پر یورپی یونین اور یوکرین 3 فروری کو کیف میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے جس میں مالی اور فوجی مدد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زیلنسکی نے اس سال اپنی پہلی فون کال میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وین ڈیر لاین کے ساتھ اس ملاقات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے اس سربراہی اجلاس کی تیاری کے کام کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں نے مناسب ہتھیاروں کی فراہمی کے متعلق بات کی۔ یوکرین کے لیے 18 بلین یورو مالیت کے نئے مالیاتی امدادی پروگرام پر بھی گفتگو کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صہیونی وزیر مسجد اقصیٰ میں گھس گیا، قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج

Next Post

شہزادہ ہیری اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کے خواہشمند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
شہزادہ ہیری اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کے خواہشمند

شہزادہ ہیری اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کے خواہشمند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.