بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی عدالت فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی قبضے پر رائے دے: جنرل اسمبلی کی قرارداد منظور

امریکہ، برطانیہ اور جرمنی نے قرارداد کی مخالفت کی فرانس نے حصہ نہیں لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-01
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

دبئی//
جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کے معاملے پر غور کرے۔ یہ قرار داد ایسے وقت میں منظور کی گئی جب نیتن یاہو نے ایک ایسی حکومت کی صدارت سنبھالی ہے جو اسرائیل میں سب سے زیادہ دائیں بازو کی ہے۔
اقرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ آئے ۔ اس معاملے پر مغربی ممالک میں تقسیم دیکھنے میں آئی اور 53 ووٹ نہیں آئے۔ عرب ممالک نے متفقہ طور پر اس کے حق میں ووٹ دیا ۔ ان عرب ملکوں میں میں اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک بھی شامل ہیں۔
متن میں ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مسلسل خلاف ورزی کے قانونی نتائج کے ساتھ ساتھ القدس شہر کی آبادیاتی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے اس کے اقدامات کا تعین کرے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ اس ووٹ نے نیتن یاہو کی نئی حکومت کو تصفیہ اور نسل پرستانہ پالیسیوں کو فروغ دینے کے ارادے کے حوالے سے پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے ان ملکوں کی تعریف کی جو دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے ہیں۔
اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے اس فیصلے کو اقوام متحدہ کے لیے اخلاقی رسوائی قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آیا یہودیوں کو ان کی سرزمین پر قابض کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسے عدالتی ادارے کی طرف سے لیا گیا کوئی بھی فیصلہ جو سیاسی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ اقوام متحدہ سے اپنا مینڈیٹ حاصل کرتا ہے مکمل طور پر ناجائز ہے۔
قرارداد میں اسرائیل سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ آبادکاری کی سرگرمیاں بند کرے ۔ تاہم یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے برعکس جنرل اسمبلی کو کسی کو پابند کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے جبکہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کے اتحادی امریکہ کو ویٹو کا اختیار حاصل ہے۔
امریکہ، برطانیہ اور جرمنی نے یو این قرارداد کی مخالفت کی فرانس نے حصہ نہیں لیا۔

برطانوی سفارت کار تھامس فیپس نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرنے سے فریقین کو بات چیت کی طرف دھکیلنے میں مدد ملے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کی کوششیں ناکام، ٹیکس گوشوارے منظرعام پرآگئے

Next Post

پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.