جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رشبھ پنت کو دہلی یا ممبئی شفٹ کرنے کی تیاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-31
in کھیل
A A
کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں زخمی، گاڑی میں آگ لگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا

آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی

دہرادون//ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جمعہ کو دہلی سے روڑکی اپنے گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جمعہ کو ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے۔ پنت کو ماتھے، دائیں کلائی، دائیں گھٹنے، ٹخنے اور انگوٹھے پر چوٹیں آئیں۔ ان کے دائیں گھٹنے میں لگامینٹ پھٹ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) پنت کے علاج میں کوئی لاپرواہی نہیں کرنا چاہتا ہے۔ انہیں دہرادون سے ممبئی منتقل کیا جا سکتا ہے، تاکہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ان کےلگامینٹ کا علاج ہو سکے۔ یہی نہیں، ضرورت پڑنے پر بی سی سی آئی انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیج سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم دہرادون کے لیے روانہ ہوگئی ہے، وہ میکس اسپتال کے ڈاکٹروں سے بات کرے گی۔ ڈی ڈی سی اے اسے ممبئی منتقل کرنے کے لیے ڈاکٹروں سے مشورہ کرے گا۔
کرکٹر رشبھ پنت کو دہرادون سے دہلی یا ممبئی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنت کے گھروالےدہلی میں علاج کرانا چاہتے ہیں۔ تاہم اب بی سی سی آئی اس ساری پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بی سی سی آئی پنت کی انجری کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی نہیں کرنا چاہتا۔ بورڈ اپنے اسٹار کھلاڑی کی جلد بازیابی کے لیے ایکشن میں آگیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر انہیں بیرون ملک بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے میکس ہسپتال سے کہا ہے کہ پنت کےلگامینٹ کی پوری ذمہ داری اب بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی ہوگی۔
رشبھ پنت طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔ انہیں لگامینٹ کی چوٹ سے ٹھیک ہونے میں تقریباً نو سے دس ماہ لگ سکتے ہیں۔ لگامینٹ فائبرس کا ایک ایسا گروپ ہے، جو دو ہڈیوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ جب اس میں کوئی چوٹ لگ جائے تو زخم بھرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ طویل عرصے تک کرکٹ سے باہر رہ سکتے ہیں۔
جمعہ کی رات دیر گئے اسپتال کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے۔ پنت کے گھٹنے اور ٹخنے کا ایم آر آئی درد اور سوجن کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیاتھا۔ یہ دونوں ٹیسٹ ہفتہ کو ہوں گے۔ بلیٹن میں بتایا گیا- ‘ابتدائی طور پر ان کے دائیں ہاتھ اور ٹانگ کے اگلے حصے پر چوٹ کے بہت سے نشانات تھے۔ ماتھے اوران کی پیٹھ پر زخم کے کئی نشانات تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نڈال نے ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو پر لگائی روک

Next Post

رونالڈو سعودی عرب کے النصر کلب میں شامل ہوئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا
کھیل

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا

2026-10-21
آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی
کھیل

آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی

2026-10-21
کھیل

خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں سومیا نے سونے اور رادھا نے چاندی کا تمغہ جیتا

2026-10-21
کھیل

سال 2032 میں ہندوستان میں یو سی آئی روڈ عالمی چیمپئن شپ منعقد ہوگی: پنکج سنگھ

2026-10-21
کھیل

آنکھ کی سرجری سے بینائی ضائع ہونے کا خدشہ تھا: اے بی ڈی ویلیئرز کا انکشاف

2026-10-21
کھیل

ہندوستان نے مردوں کے جیولن تھرو ایف 46 مقابلے میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے

2026-10-21
کھیل

ڈنمارک اوپن: این سِینگ اور الیکس لانیئر نے خواتین اور مردوں کے خطابات جیتے

2026-10-21
کھیل

ذیشان انصاری کے 5 وکٹوں سے اتر پردیش کو برتری حاصل

2026-10-21
Next Post
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

رونالڈو سعودی عرب کے النصر کلب میں شامل ہوئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.