ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ اور سدھرا جموں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

پونچھ میں ایل او سی پر مشتبہ نقل وحرکت ‘فوج کی فائرنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-30
in اہم ترین
A A
پونچھ اور سدھرا جموں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں//
جموں صوبے میں ہائی الرٹ کے بیچ سیکورٹی فورسز نے پونچھ بس اسٹینڈ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔
دریں اثنا سدھرا جموں میں دوسرے روز بھی سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کی تلاشی لی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سدھرا جموں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چار ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے پونچھ بس اسٹینڈ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ دکانوں کو بھی کھنگالا گیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع موسول نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کھوجی کتوں کی مدد سے بس اسٹینڈ کی بھی تلاشی لی گئی ۔
دریں اثنا سدھرا جموں کے آس پاس علاقوں میں جمعرات کے روز فوج ، پولیس اور ایس اوجی نے تلاشی آپریشن لانچ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سدھرا جموں کے جنگلی علاقوں کو بھی سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے رکھا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور ڈرائیو رکو تلاش کرنے کی خاطر جموں بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا جہاں ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
جموں شہر میں بھی جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے مسافر بردار گاڑیوں کی تلاشی لی جس دوران مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔
دریں اثنا فوج کے چوکس دستوں نے جمعرات کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔
سرکاری ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ فوج کے دستوں نے آج شام پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے پاکستان کی طرف چھوٹی صلاحیت کے ہتھیاروں سے کچھ راؤنڈ فائر کیے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جب آخری بار رپورٹ فائل کی جا رہی تھی تو جوابی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔
تازہ فائرنگ جموں کے سدھرا علاقے میں سیکورٹی فورسز نے چار بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے ایک دن بعد کی ہے۔
فورسز اور خاص طور پر سرحدی سیکٹرز کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کنزر میں آتشزدگی، تین دکانیں اور ایک کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کو نقصان‘اہلکار زخمی

Next Post

وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.