کراچی//
کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کے اعزاز میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریب ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے بھی شرکت کی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران ہونے والی تقریب میں رمیز راجا نے اظہر علی کو سوینئر پیش کیا۔
اس موقع رمیز راجا نے کہا کہ اظہر علی پاکستان کے اصل ہیرو رہے ہیں، ان کی خدمات پر مشکور ہوں۔
اظہر علی نے کہا کہ تمام ساتھی میرے ساتھ بھائیوں کے طرح کھیلے۔
اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔