سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے انتظامیہ میں کچھ تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔
جی اے ڈی کے ایک حکام نامے میں کہا گیا ہے کہ منظور احمد بھٹ، جے کے اے ایس، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں، کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
انجو گپتا‘جے کے اے ایس‘جو کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کی منتظر ہے، کو ایک دستیاب اسامی پر ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (سابقہ سیٹلمنٹ آفیسر) جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔