ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے نیشنز کپ میں مسلسل دوسری جیت درج کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-13
in کھیل
A A
ہندوستان کا مقصد خواتین ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں جیت کے ساتھ شروعات کرنا

Hokey team

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

والینسیا//ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ویمنس نیشنز کپ 2022 میں جاپان کو 2-1 سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا ہندوستان نے پیر کے مقابلے میں سلیمہ ٹیٹے (5ویں منٹ) اور بیوٹی ڈُنگ ڈُنگ (40ویں منٹ) کے گولوں سے جیت درج کی۔ جاپان کی جانب سے واحد گول روئی تاکاشیما نے 49ویں منٹ میں کیا پہلے میچ کی طرح یہاں بھی ہندوستان نے جارحانہ آغاز کیا۔ نوجوت کور نے پانچویں منٹ میں سلیمہ کو پاس دیا جبکہ سلیمہ نے جاپان کے سرکل میں شاندار فٹ ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو نیٹ میں پہنچاکر ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلادی۔
جاپان نے پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل ایک پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن ہندوستانی دفاع نے انہیں برابری کا موقع نہیں دیا۔
ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں جاپان پر حاوی ہوتے ہوئے دوپنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن ان پر اسکور نہیں ہوسکا۔ دوسرے کوارٹر کے بغیر گول رہنے کے بعد، ہندوستان کو تیسرے کوارٹر کے آغاز میں بھی ایک پنالٹی کارنر ملا، حالانکہ اس بار بھی گرجیت کور کی ڈریگ فلک کراس بار کے اوپر سے چلی گئی۔
ہندوستان کے لئے اپنا ڈیبیو کرتے ہوئے بیوٹی نے 40ویں منٹ میں ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس نے پچ کے وسط میں ایک شاندار ٹیکل کیا اور جاپانی دفاع کو پار کرتے ہوئے ہندوستان کی برتری کو دوگنا کردیا۔
آخری کوارٹر میں تاکاشیما کے گول کے بعد جاپان نے ایک پنالٹی بھی حاصل کی لیکن ہندوستانی دفاع نے اسکور کو 2-1 سے آگے نہیں جانے دیا۔
ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں چلی کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان اب گروپ بی میں سرفہرست ہے جبکہ میزبان اسپین نے لگاتار دو میچ جیت کر گروپ اے میں سرفہرست ہے۔
ہندوستان کا اگلا مقابلہ بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نسیم شاہ انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر

Next Post

ناراض مداح نے رونالڈو پر پانی پھینک دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

ناراض مداح نے رونالڈو پر پانی پھینک دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.