جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس کی چین سے محبت کی وجہ سے ہماری ہزاروں ہیکٹر زمین پر قبضہ کرلیا گیا:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-13
in تازہ تریں
A A
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

نئی دہلی/13 دسمبر
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش میں سرحد پر چینی فوجیوں کے ساتھ تصادم پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نہرو جی کی چین سے محبت کی وجہ سے سلامتی کونسل کی رکنیت کی قربان کردی گئی اور 1962 میں چین نے ہماری ہزاروں ہیکٹر زمین پر قبضہ کر لیا۔
پارلیمنٹ ہا¶س کمپلیکس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کی اور اپوزیشن پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج لوک سبھا میں اپوزیشن نے وقفہ سوالات نہیں چلنے دیا۔ میں اس فعل کی مذمت کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس کو جواب دینا چاہئے کہ راجیو گاندھی فا¶نڈیشن نے سال 2005-07 کے دوران چینی سفارتخانے سے ملنے والے 1.35 کروڑ روپے کا کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے ) کے مطابق مناسب نہیں تھا، اس لیے وزارت داخلہ نے قانونی عمل کے بعد اس فا¶نڈیشن کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا۔
شاہ نے کہا کہ کانگریس ملک کو بتائے کہ راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ نے جولائی 2011 میں بغیر اجازت جولائی 2011 میں ذاکر نائیک کی تنظیم سے ایف سی آر اے اکا¶نٹ میں 50 لاکھ روپے کیوں لیے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 1962 میں ہندوستان کی ہزاروں ہیکٹر زمین پر چین نے قبضہ کر لیا تھا۔ سال 2006 میں ہندوستان میں چینی سفارت خانے نے پورے اروناچل پردیش اور نیفا پر دعویٰ کردیا تھا۔
شاہ نے کہا کہ اب جبکہ ملک میں مودی حکومت ہے ، کوئی ہماری ایک انچ زمین بھی نہیں لے سکتا۔
خیال ر ہے کہ اروناچل پردیش کے توانگ میں 9 دسمبر کو ہندوستانی سرحد کی طرف آنے والے ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے معاملے پر کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بعد میں راجیہ سبھا میں کہا کہ اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں ہندوستانی فوجیوں نے بڑی بہادری سے چینی فوجیوں کے گھیرا¶ کو روک دیا ہے اور انہیں واپس اپنی چوکی پر جانے پر مجبور کر دیا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسلامی ممالک کے گروپ نے ’پہلے ہی ساکھ کھو دی ہے‘:دہلی

Next Post

آزاد کوکانگریس کو نقصان پہنچانے کیلئے جموں کشمیر بھیجا گیا ہے :وقار رسول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
وقار رسول پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مقرر

آزاد کوکانگریس کو نقصان پہنچانے کیلئے جموں کشمیر بھیجا گیا ہے :وقار رسول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.