ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دو دن سے لاپتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالبعلم سوپور میں نمودار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-11
in اہم ترین
A A
دو دن سے لاپتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالبعلم سوپور میں نمودار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے دو دن قبل لاپتہ ہونے والے دسویں جماعت کے ایک طالب علم کا ہفتہ کو پولیس نے ریلوے اسٹیشن سوپور سے سراغ لگایا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سوپور کے بوہری پورہ علاقے کے مسرور عباس میر کو پولیس نے آج ریلوے اسٹیشن سوپور پر ٹریس کیا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ انہوں نے اس کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے اور ابھی وہ پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے ساتھ تھے۔
مسرور کی ۸ دسمبر کو اے ایم یو سے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، جب وہ صبح ۸ بجے اسکول کے لیے اپنے ہاسٹل سے نکلے تھے۔
اس سے پہلے ہفتہ کی صبح لاپتہ طالبعلم کے اہل خانہ اور دیگر احباب و اقارب نے ہفتے کے روز اپنے لخت جگر کی بازیابی کے لئے احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کی حفاظت اور صحیح سلامت واپسی کو یقینی بنائیں۔
احتجاجی نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے سوپور، کپوارہ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بھی کچھ وقت کیلئے بند کر دیا۔
خاندان کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اس (لاپتہ طالب علم) کے ساتھیوں اور اسکول حکام سے رابطہ کیا تاکہ اس کا کوئی اتہ پتہ معلوم کرسکیں لیکن کسی کو معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ پولیس تھانوں پر اس کے متعلق ایک رپورٹ درج کی ہے ۔
اہل خانہ نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے لاپتہ طالب علم کی تلاش کیلئے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے بھی اس ضمن میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں جیش محمد کے جنگجو کمانڈر عاشق نینگرو کا مکان مسمار

Next Post

مودی کی قیادت والی حکومت نے کشمیر سے کچھ نہیں چھینا بلکہ یو ٹی کو بااختیار بنایا:بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

مودی کی قیادت والی حکومت نے کشمیر سے کچھ نہیں چھینا بلکہ یو ٹی کو بااختیار بنایا:بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.