منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گلمرگ سمیت پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری

مغل روڈ اور سرینگر، لیہہ شاہراہ اور سن تھن شاہراہ بھی بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-10
in اہم ترین
A A
گلمرگ ، پیر کی گلی میںتازہ برفباری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بیچ سیاحتی مقام گلمرگ سمیت وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں دوران شب ہلکی برف باری ہوئی۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق گلمرگ میں دوران شب۶ء۰سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے جبکہ سونہ مرگ اور وادی کے دیگر کئی پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برف بارہ ہونے کے اطلاعات ہیں۔
محکمے کی پیش گوئی کے مطابق۹دسمبر کی شام سے۱۰دسمبر کی دو پہر تک وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی (ایک سے دو انچ) برف باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں درمیانیدرجے (دس انچ) کی برف باری متوقع ہے ۔
دریں اثنا وادی میں مطلع ابرآلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔
سرینگر میں پانچ دسمبر کو رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔پہلگام میں دوران شب۰ء۲ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہہ میں منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
اس دوران وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،لیہہ شاہراہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث جمعے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے نتیجے میں گذشتہ شب ہی ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر، لیہہ شاہراہ کو زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث جمعے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے پیش نظر گذشتہ شب ہی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بنا بر احتیاط بند کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموںشاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں۹؍اور۱۰ دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔
اس دوران جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے بالائی علاقوں میں جمعے کی صبح تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں شاہراہوں پر سفید پرت بچھ گئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے سن تھن ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی آمدورفت کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعے اعلیٰ الصبح ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ۔
ضلع کے بالائی علاقوں میں کئی انچ تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی، وارڈن میں تین انچ کے قریب برف جمع ہوئی جبکہ مڑواہ ، پاڈر ، بونجواہ میں بھی تازہ برف بار ی کے سبب اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہوئی۔
تازہ برف باری کے بعد ضلع انتظامیہ نے سن تھن شاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل کو روک دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سن تھن شاہراہ پرسفر نہ کرنے کی صلاح دی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راج باغ میں آتشزدگی‘ دو رہائشی مکان

Next Post

جموں کشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناؤ ہونگے‘تمام رکاوٹیں دور کی گئی ہیں:چگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

جموں کشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناؤ ہونگے‘تمام رکاوٹیں دور کی گئی ہیں:چگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.