بدھ, اگست 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-07
in تازہ تریں
A A
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آغا روح اللہ مستعفی ہونے کیلئے تیار؟

میرے دورِ حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا:وزیر اعلیٰ

سرینگر/۷دسمبر
وادی کشمیر میں دو ہفتوں کے بعد شروع ہونے والے سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور برابر جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے ۔
پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ریکارڈ ہوتے ہوئے رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں 5 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہوا¶ں کی ایک تازہ لہر 9 دسمبر کو وارد وادی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں وادی میں 9 دسمبر کی شام سے 10 دسمبر کی شام تک برف باری کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہہ میں منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر:کٹھوعہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے : منوج سنہا کی فوج کو مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیشنل کانفرنس کو اب میری ضرورت نہیں رہی:روح اللہ
اہم ترین

آغا روح اللہ مستعفی ہونے کیلئے تیار؟

2026-08-26
اقتدار کے لیے اپنے  اصولوں کا سودا نہیں  کریں گے:عمرعبداللہ
اہم ترین

میرے دورِ حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-08-26
گولوں کی گونج سے سیاحوں کی رونق تک، سیاحت کیرن کا نقشہ بدل رہی ہے
اہم ترین

گولوں کی گونج سے سیاحوں کی رونق تک، سیاحت کیرن کا نقشہ بدل رہی ہے

2026-08-26
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہشت گردوں کے۸؍اوور گراؤنڈ ورکرز الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار

2026-08-26
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
اہم ترین

۱۹۹۸ کے وندھامہ قتلِ عام کی تحقیقات دوبارہ شروع

2026-08-26
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

جموں و کشمیر کے عوام کواپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے:فاروق

2026-08-26
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی  عید میلاد النبیؐ پر عوام کو مبارکباد

2026-08-26
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

جموں میں پولیس حراست سے فرار ریپ کیس کا ملزم گرفتار

2026-08-26
Next Post
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے : منوج سنہا کی فوج کو مبارکباد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.