کلکتہ//
کلکتہ کے میئر فرہاد حکیم ہفتہ کی صبح کلکتہ کے وارڈ نمبر 109 کا دورہ کرکے ڈینگو کی صورت حال سے نمٹنے کی تیاریو کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ کونسلر اننیا بنرجی اورممبرا اسمبلی مالے مجمدار بھی تھیں۔ ڈینگی انفیکشن کے حوالے سے میئر فرہاد کا کہنا تھا کہ کارپوریشن کی جانب سے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لیکن علاقے کے لوگوں کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے ۔
فرہاد نے کہا کہ کلکتہ کی سڑکوں کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ بیداری کے پیغام کے ساتھ اینٹی لاروا سپرے پھیلانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ عوام کو بھی ہوشیار اور بیدار رہنا ہوگا۰
فرہاد نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے میں ایک گھر کے سامنے خالی جگہ پر گیا تھا۔ میں وہاں گیا تو وہاں دہی کے کچھ برتن پڑے ہوئے دیکھے ۔ اگر اس برتن میں پانی جمع ہو جائے تو ڈینگی مچھر مجھے نہیں کاٹیں گے ۔ یہ یہاں کے لوگوں کو کاٹ لے گا۔ لوگ خود خطرات پیدا کررہے ہیں۔
فرہاد نے اشارہ دیا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف قانون لانے کا سوچ رہے ہیں جو ڈینگی کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے بعد بھی قوانین پر عمل نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا، [؟]ہر گھر کے سامنے ایک پولیس والے کو کھڑا کرنا ممکن نہیں ہے ، کلکتہ میں اتنے پولیس والے نہیں ہیں۔