بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس۔ یوکرین جنگ میں اب تک بیس لاکھ بچے یوکرین سے نکلنے پر مجبور ہوئے، یونیسیف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-01
in عالمی خبریں
A A
روس۔ یوکرین جنگ میں اب تک بیس لاکھ بچے یوکرین سے نکلنے پر مجبور ہوئے، یونیسیف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

 

ماسکو/
اقوامِ متحدہ کے بچوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے باعث اب تک بیس لاکھ بچے اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ مزید پچیس لاکھ ملک کے اندر ہی بے گھر ہو ئے ہیں۔
بدھ کے روز یونیسیف نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی کل تعداد کا نصف بچے ہیں۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 11لاکھ سے زیادہ بچے پولینڈ جبکہ لاکھوں رومانیہ، مالڈووا، ہنگری، سلوویکیہ اور جمہوریہ چیک پہنچے ہیں۔
یونیسیف کے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس جنگ کے دوران سو سے زیادہ بچے مارے جا چکے ہیں اور 134 مزید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
جنگ سے بے گھر ہونے والے بچوں کی زندگی نہ صرف غیر محفوظ ہے بلکہ انہیں سمگلنگ اور دیگر ناروا سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
بچوں اور کم عمر بے گھر افراد کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر یونیسیف اور یو این ایچ سی آر نے مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک میں بلوڈاٹ” نامی ایسے مراکز قائم کیے ہیں جو مالڈووا، رومانیہ اور سلوویکیہ میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں۔
یوکرین میں 18 سے 60 برس کے مردوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہیں اپنے ملک کے دفاع کے لیے ملک میں ہی رہنا ہوگا۔
بلوڈاٹ” نامی یہ مراکز نہ صرف محفوظ رہائش فراہم کرتے ہیں بلکہ سفر کرنے والے خاندانوں اور خاندان کے بغیر سفر کرنے والوں کی شناخت میں مدد بھی دیتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ اپنے والدین سے بچھڑے بچے محفوظ رہیں اور انہیں ضروری سہولتیں بھی حاصل ہوں۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ ادارہ پورے خطے میں حکومتوں اور دیگر حکام سے مل کے ہنگامی بنیاد پر ایسے انتظامات کر رہا ہے کہ بچے محفوظ رہیں اور سرحد پر ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
گرچہ جنگ میں کسی کی زندگی محفوظ رہنے کی ضمانت مشکل ہے، تاہم بدھ کے روز ایک بیان میں یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا تھا کہ یو کرین میں جنگ کی صورتِ حال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور بے گھر ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلاتے ہوئے کہا، "یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ ہر ایک بچے کوحفاظت، تعلیم اور مدد کی ضرورت ہے۔”
اس ہفتے یونیسیف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نقد رقوم کی منتقلی کا ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے تاکہ 52,000ضرورت مند خاندانوں کو یوکرین کے اندر مدد فراہم کی جاسکے۔ اس کے علاوہ اس ادارے نے اس ہفتے یوکرین اور اس کے ہمسایہ ممالک میں بچوں اور دیگر خاندانوں کے لیے 114 ٹرکوں کے ذریعے 1,275میٹرک ٹن ہنگامی امدادی اشیاء فراہم کی ہیں۔
ان اشیاء میں دوائیں، طبی سامان، بچوں کے لیے سردی کےگرم کپڑے، حفظانِ صحت اور تعلیم سے متعلق سامان کے علاوہ بچوں کے کھلونے اور تفریح کا سامان بھی شامل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تونس کے صدر کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان

Next Post

یوکرین تنازع: امریکی صدر کی یوکرینی ہم منصب سے فون پر ایک گھنٹہ طویل گفتگو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

یوکرین تنازع: امریکی صدر کی یوکرینی ہم منصب سے فون پر ایک گھنٹہ طویل گفتگو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.