ویلنگٹن//
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نےاگلے ماہ پاکستان کے دورے پر آنے کے لیے ایک شیف کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔
کھیلوں کی خبروں کیلئے مشہور ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک ذاتی شیف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، انگلینڈ کی ٹیم جوکہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سات ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی، اگلے ماہ ٹیم کے ساتھ ایک شیف لانے کا فیصلہ پاکستان میں ہونے والے پچھلے تجربے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور معاون عملے نے پچھلے دورۂ پاکستان کے دوران یہ شکایت کی تھی کہ کھانا معیاری نہیں تھا۔
البتہ، ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے اس فیصلے پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔