پیر, اگست 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوگوں کو بااختیار بنانا انتظامیہ کااولین فرض‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-22
in اہم ترین
A A
’لوگوں کو بااختیار بنانا انتظامیہ کااولین فرض‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے آج کہا کہ لوگوں کو بااختیار بنانا ، نظام اور عمل کو شفاف بنانا انتظامیہ کا اولین فرض ہے ۔
سنہا نے آج سول سیکریٹریٹ میں محکمہ ریونیو کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ریونیو سے متعلق خدمات کی فراہمی اور دیگر کامیابیوں کو ہموار کرنے کیلئے سابقہ میٹنگوں میں دی گئی ہدایات پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔
سنہا نے محکمہ سے کہا کہ وہ نظام میں شفافیت لانے کی کوشش میں کثیر جہتی نقطہ نظر اپنائے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ پچھلی میٹنگوں میں منظور کی گئی ہدایات کو وقت کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہئے تا کہ شہریوں کی زندگی میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ لوگوں کو بااختیار بنانا ، نظام اور عمل کو شفاف بنانا انتظامیہ کا اولین فرض ہے ‘‘۔
ریاستی اراضی سے تجاوزات کو بے دخل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر سنہا نے تجاوزات کو ہٹانے اور اراضی کے استعمال کی منصوبہ بندی کیلئے قانون کے مطابق مناسب کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
محکمہ ریونیو کو سول انتظامیہ ، پولیس حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا چاہئے تا کہ ریاستی اراضی پر قبضہ کرنے کی کسی بھی کوشش کا پتہ لگایا جا سکے اور اسے غیر مجاز تعمیرات سے بچایا جا سکے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ عہدیداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئیے کہ غریبوں کو ہراساں نہ کیا جائے ۔
سنہا کو ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈٖرنائیزیشن پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم پی ) کے نفاذ کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کے متعدد فوائد حاصل کرنے کیلئے ہر زمیندار کے پاس کمپیوٹرائیزڈ اور آسانی سے قابل رسائی ریکارڈ ہونا چاہئے ۔ احتساب کو محکمہ ریونیو کا بنیادی حصہ بنائیں ۔ ریونیو ریکارڈ میں کسی بھی کوتاہی ، غیر قانونی اندراج کیلئے افسران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا ۔
مالیاتی کمشنر ریونیو مسٹر شالین کابرا نے موثر اور شفاف نظام کو یقینی بنانے کیلئے مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے محکمے کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
کمشنر سیکرٹری برائے حکومت محکمہ محصولات مسٹر وجے کمار بدھوری نے سابقہ میٹنگوں میں لفٹینٹ گورنر کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل آوری سے متعلق جامع کارروائی کی رپورٹ دی ۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور کے سیکرٹری مسٹر اچل سیٹھی اور محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈویڑنل انتظامیہ کشمیر نے ایکس‘ایچ اور ایچ ون ادویات کی فروخت کے لیے ایڈوائزری جاری کی

Next Post

سکمز صورہ میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والی ۶۵نرسیں فارغ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post

سکمز صورہ میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والی ۶۵نرسیں فارغ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.