دوحہ//
قطر کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی قطر انرجی کا چینی کمپنی سے 27 سال کا معاہدہ ہو گیا۔
یہ بات قطر انرجی کےسربراہ سعد الکعبی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی سائنو پیک سے ایل این جی کی خرید و فروخت کا 27 سال کا معاہدہ کیا ہے۔
قطر انرجی کے سربراہ سعد الکعبی کا یہ بھی کہنا ہے کہ قطر اور چین کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ ایل این جی انڈسٹری کی تاریخ کا طویل ترین معاہدہ ہے۔