نئی دہلی// مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے بدھ کو ‘قومی یوم صحافت’ کے موقع پر میڈیا کی دنیا کو مبارکباد دی۔
ایک ٹویٹ میں مسٹر ٹھاکر نے ‘قومی یوم صحافت’ کے موقع پر تمام میڈیا والوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔
مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ "اس قومی پریس ڈے کے موقع پر میں اپنے تمام میڈیا دوستوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں جو قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ دن بلا خوف و خطر ذمہ دارانہ صحافت کے لیے اپنی اجتماعی وابستگی کی تصدیق کرنے کا دن ہے ۔ میں میڈیا کو ہماری جمہوریت کو آگے لے جانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں۔’’
انہوں نے کہاکہ "آزاد پریس صحت مند جمہوریت کی بنیاد ہے ۔ پریس عوامی اقدار، دیانت اور اخلاقیات کے ساتھ کام کرنے سے قوم کو پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو مبارکباد دی۔ مسٹر کھرگے نے ٹویٹ کیاکہ "قومی پریس ڈے کے موقع پر پریس اور میڈیا کے اراکین کو مبارکباد۔ میڈیا جمہوری اداروں کا محافظ اور فعال ہے اور اس مشکل کام سے نہ ڈرتا ہے اور نہ ہی کسی کی جانبداری کرتا ہے ۔”