ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہنر خوشحالی اور مواقع کا پاسپورٹ ہے :راجیو چندر شیکھر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-07
in اہم ترین
A A
ہنر خوشحالی اور مواقع کا پاسپورٹ ہے :راجیو چندر شیکھر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

رام بن//
مرکزی وزیرمملکت سکل ڈیولپمنٹ، انٹر پرنیور شپ اور الیکٹرانکس و آئی ٹی راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ نوجوانوں کو روز گار اور انٹر پرنیور شپ کے مواقع کیلئے بدلتے وقت کے مطابق خود کو ہنر سے آراستہ کرنا چاہئے ۔
وزیر مملکت نے رام بن ضلع کے چندر کوٹ کے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج میں طلباء اور عملے کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہنر خوشحالی اور مواقع کا پاسپورٹ ہیں ۔ان کاکہنا تھا ’’ تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل سے متعلقہ ہنر کا ہونا بھی ضروری ہے تا کہ جاب مارکیٹ یا انٹر پرنیور شپ کے شعبوں میں مسابقتی رہنا آسان ہو ‘‘۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ وزیر اعظم‘ نریندر مودی کا وژن تھا کہ ہنر مندی کے مواقع سب کیلئے دستیاب ہونے چاہئیں ۔ چندر شیکھر نے کہا کہ حکومت اب طلباء /نوجوان کاروباریوں کیلئے قلیل مدتی اور طویل المدتی۵ہزار ہنر پروگرام پیش کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے اور نئے مستقبل کے کورسز شامل کئے گئے ہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں تیزی سے بدلتے ہوئے تکنیکی ماحول کے ساتھ مہارت کے تقاضے بدل جائیں گے ۔
بعد میں چندر شیکھر نے رام بن میں جاب فیئر کا افتتاح کیا جس میں انہوں نے ملازمت کے متلاشیوں اور بھرتی کرنے والوں دونوں سے بات چیت کی جو وہاں موجود تھے ۔ انہوں نے اہل امیدواروں میں آفر لیٹر اور تربیت کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتیں دستیاب مواقع کے بارے میں اہم فیصلہ کن ہیں ۔ ’’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہا چھ مہینوں میں منعقد ہونے والا اگلا جاب فئیر تین گنا بڑا ہو گا جس میں مزید کئی کمپنیاں حصہ لیں گی ۔ اس کے علاوہ ہم پبلک سیکٹر یونٹس سے درخواست کریں گے کہ وہ مقامی طور پر دستیاب ہنر مند ٹیلنٹ کو لازمی طور پر جذب کریں ‘‘۔
اس کے بعد وزیر مملکت نے رام بن ضلع کے اسکل ڈیولپمنٹ منصوبوں کا جائزہ لیا جس کے بارے میں انہیں رام بن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے تفصیلی پرزنٹیشن دی ۔ چندر شیکھر نے اَفسران کے ساتھ مقامی طور پر دستیاب مواقع سے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
چندر شیکھر نے رام بن میں ایک تقریب میں خصوصی طور پر معذور مستحقین میں موٹر سائیکل اور سکوٹی کی چابیاں بھی تقسیم کیں ۔ تقریب میں مرکزی وزیر مملکت نے ممکن اور تیجسوینی سکیموںکے استفادہ کنندگان کو گاڑیوں کی چابیاں بھی دی۔
اِس سے قبل مرکزی وزیر مملکت آج صبح جموں پہنچے جہاں حکومت اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ایک گروپ نے ان کا استقبال کیا جن میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ اور ریجنل ڈائریکٹر آر ڈی ایس ڈی ای شامل تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ:آئی ای ڈی دھماکہ: کیس حل‘ دو جنگجو گرفتار:پولیس

Next Post

دہلی میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
دہلی میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس شروع

دہلی میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.