جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کی تیاری ہیں، شمالی کوریا کی دھمکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-07
in عالمی خبریں
A A
شمالی کوریا کا امریکی، جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

پیانگ یانگ//
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے میزائل تجربات اپنے سخت حریف ممالک جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کے لیے کیے اور یہ جنگی مشقیں جاری رہیں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران درجنوں میزائل داغے اور جنگی طیاروں کی سمندر حدود میں پروازوں کو بڑھادیا جس پر شمالی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ یہ مہمات جنوبی کوریا اور امریکی فضائیہ کی بڑی فوجی مشقوں کے خلاف بطور احتجاج کی گئیں۔
شمالی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کے تجربات میں ڈسپریشن وار ہیڈز سے لدے بیلسٹک میزائل اور زیر زمین دراندازی کے وار ہیڈز شامل تھے جن کا مقصد دشمن کے فضائی اڈوں پر حملہ کرنا تھا۔
علاوہ ازیں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے تجربات کیے جو دشمن کے طیاروں کو مختلف اونچائیوں اور فاصلوں پر “فنا” کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ تجربات میں اسٹریٹجک کروز میزائل جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی ساحلی شہر السان سے 80 کلومیٹر دور بین الاقوامی پانیوں میں گرے۔
شمال کی فوج نے فنکشنل وار ہیڈ کے ساتھ ایک بیلسٹک میزائل کے ایک اہم تجربے کا بھی دعویٰ کیا جس کے ذریعے دشمن کے آپریشن کمانڈ سسٹم کو مفلوج کر دیا گیا لیکن کچھ مبصرین کو شک ہے کہ شمالی کوریا کے ہاس ایسے برقناطیسی حملے کی صلاحیت نہیں۔
شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکی اہداف جیسے کہ فضائی اڈوں اور آپریشن کمانڈ سسٹم کو مختلف قسم کے میزائلوں کے ساتھ “بے رحمی سے نشانہ بنانے کی مشقیں تھیں جن میں ممکنہ طور پر جوہری صلاحیت کے ہتھیار شامل تھے۔
جس پر امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں کِم جونگ اُن کی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔
شمالی کوریا کی جواباً فوجی مشقوں کو ماہرین حکمراں کِم جونگ اُن کے اپنے حریفوں کی فوجی مشقوں کے دباؤ کے سامنے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم کی نشاندہی سمجھتے لیکن کچھ ماہرین کی رائے ہے کہ کِم جونگ اُن نے اپنی مشقوں کو جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے سمیت امریکا اور جنوبی کوریا کے ساتھ مستقبل کے معاملات میں اپنا فائدہ بڑھانے کے بہانے کے طور پر بھی استعمال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہوگی

Next Post

امریکی صدر کے معاون کی روسی حکام سے خفیہ گفتگو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

امریکی صدر کے معاون کی روسی حکام سے خفیہ گفتگو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.