بدھ, نومبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-07
in عالمی خبریں
A A
امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری

ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا

واشنگٹن///
امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج آٹھ نومبر کو ہوگی، ریپبلکنز کو سینیٹ میں اکثریت کیلئے ایک اور ایوان نمائندگان میں اکثریت کیلئے صرف پانچ نشستیں درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہوگی، سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں اور ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں پرانتخاب ہوگا۔
پچاس ریاستوں میں سے 36 ریاستوں میں گورنرز کا بھی چناؤ ہوگا، ریپبلکنز کو سینیٹ میں اکثریت کیلئے ایک اور ایوان نمائندگان میں اکثریت کیلئے صرف پانچ نشستیں درکار ہیں۔
وسط مدتی انتخابات میں چارکروڑ امریکی پہلے ہی بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں، ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں جماعتیں اپنی اپنی فتح کے دعوے کررہی ہیں۔
خیال رہے امریکا میں وسط مدتی انتخابات کومڈٹرم الیکشن کہا جاتا ہے، یہ صدارتی الیکشن کے ہر دوسال بعد ہوتے ہیں ، جو صدرکی مقبولیت اور غیرمقبولیت یا حکومتی پالیسیوں کی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔
امریکی آئین کے مطابق کانگر یس، انتظامیہ اورعدلیہ ریاست کی تین شاخیں ہیں ، صدر انتظامیہ کا سربراہ ہوتا ہے اور اس کا انتخاب ہر چار سال بعد ہوتا ہے۔
ایوانِ نمائندگان مالیاتی امور، ٹیکسیشن سمیت دیگر قوانین سے متعلق بل پیش کرنے، وفاقی عہدے داروں کے مواخذے جیسے اہم اختیارات رکھتا ہے۔ جب کہ تجارتی اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق اور صدر کی جانب سے نامزدگیوں کی توثیق سینیٹ کرتی ہے۔
ہر بار ایک تہائی سینیٹرزکا انتخاب ازسرنو ہوتا ہے، اس لیے مدت مکمل ہونے پر سینیٹرز کی تین کلاسز بنائی جاتی ہیں، ان میں سے کلاس اول اوردوم میں تینتیس، تینتیس اور کلاس سوم میں چونتیس سینیٹرز شامل ہیں۔
اس بار وسط مدتی اتنخابات میں چونتیس سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا اور اس سال کامیاب ہونے والے کانگریس کے ارکان تین جنوری 2023 سے اپنی ذمےد اریاں نبھائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تنزانیہ : مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار19افراد ہلاک

Next Post

میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کی تیاری ہیں، شمالی کوریا کی دھمکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری
عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
عالمی خبریں

ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جعلی سروے کا انکشاف، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات
عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جعلی سروے کا انکشاف، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
پوتن نے کریملن میں اریٹیریا کے صدر سے ملاقات کی
عالمی خبریں

پوتن نے کریملن میں اریٹیریا کے صدر سے ملاقات کی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
عالمی خبریں

امریکہ میں جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہریوں کو 30، 30 ماہ قید کی سزا

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا
عالمی خبریں

اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا

2026-10-30
برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں
عالمی خبریں

برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں

2026-10-30
روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف
عالمی خبریں

روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف

2026-10-30
Next Post
شمالی کوریا کا امریکی، جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ

میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کی تیاری ہیں، شمالی کوریا کی دھمکی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.