اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سب کیلئے صحت کا حق‘ ہمارا عز م ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-05
in اہم ترین
A A
کشمیر اگلے سال ریل سے کنیاری کماری سے جڑجائیگا:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں لوگوں کے صحت کے حق او رجان بوجھ کر درپیش چیلنجوں او رصحت کی بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے مستقبل کے روڈ میپ کا جشن منانے کیلئے دو روزہ ہیلتھ کنکلیو ’’ جشن صحت ‘‘ کااِفتتاح کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے قصہ آیوشمان کافی ٹیبل بُک ، تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے لئے اِی ۔ آر یو پی آئی پری پیڈ وِی ووچرس ، اِی ۔ایس اے ایچ اے جے( ہسپتال او رجوائنٹ مینجمنٹ کے لئے الیکٹرانک سسٹم ) اور ٹیلی ۔ ایم اے این اے ایس ( ذہنی صحت کی معاونت او ررِیاستوں میںنیٹ ورک) اور این ایچ ایم سیل کا آغاز کیا۔اُنہوں نے آئی پی ایچ ایس ۲۰۲۲ء کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے گیپ اسسمنٹ پر ایک رِپورٹ بھی جاری کی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ بغیر کسی امتیاز کے سب کیلئے صحت کا حق ہمارا عز م ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ طبی اِمداد کی ضرورت والے ہر شہری کے ساتھ عزت اور وقار سے برتائو کیا جائے۔
سنہا نے کہا کہ زیادہ خوش اور پیداواری معاشرہ ہمارا اوّلین مقصد ہے۔ان کاکہنا تھا’’ مجھے یقین ہے کہ صحت عامہ مستحکم سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ‘‘۔ اُنہوں نے کہا کہ دانشمندانہ پالیسی جس کے بعد مضبوط نفاذ نے ہمیں ہیلتھ کیئر کی صلاحیتوں میں خلا کو پُر کرنے اور اُمیر اور غریب کے درمیان عدم مساوات کو ختم کرنے میںمدد کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک یونیورسل ہیلتھ کوریج پر غور کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے بغیر مالی مشکلات کے صحت خدمات تک مساوی رَسائی کو یقینی بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تقریباً۶۷برسوں سے جموںوکشمیر کے لوگوں کو ہیلتھ کیئر میں مسلسل نظر اَندازی کا سامنا کرنا پڑا ۔کوئی سرکاری ہیلتھ اِنشورنس سکیم نہیں تھی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ایک بہتر صحت نظام قائم کیا او رسب کو صحت کی یقین دہانی فراہم کی۔
سنہا نے ایجنسی کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے بی پی ایم جے اے وائی صحت کو عملانے والی سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے پہل کے آغاز کے بعد سے کئی سنگ میل حاصل کئے ہیں اور زائد اَز ۷۷ لاکھ لوگوں کو آیوشمان کا رڈ فراہم کئے گئے ہیں اور اَب تک ۶لاکھ اِستفادہ کنندگان کو سکیم کے تحت مفت او رکیش لیس علاج فراہم کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ روزانہ تقریباً ایک ہزار لوگ ہیلتھ گولڈ ن کارڈ اِستعمال کر تے ہیں اور روزانہ ڈھائی کروڑ روپے کا علاج کروارہے ہیں۔
سنہا نے مزید مشاہدہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً ۹۲ فیصد کنبوں کے پاس کم از کم ایک آیوشمان کارڈ ہے ۔ این ایف ایس اے ڈیٹا بیس کے مطابق چار اَضلاع گاندربل ، شوپیاں ، کولگام او رسانبہ نے صد فیصد اہداف حاصل کرچکے ہیں اور دیگر چار اَضلاع پونچھ ، اننت ناگ ، پلوامہ اور رام بن ۹۸فیصد اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کسی کو پیچھے نہ چھوڑنا یہ صرف ایک منتر نہیں ہے بلکہ یہ عوام کے ساتھ میرا وعدہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی بہبود ہمیشہ ہماری پالیسیوں میں ہوتی ہے اور صحت پروگراموں پر ہمارے اخراجات کئی ترقی یافتہ اور بڑی ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی عالمی معیار کے صحت بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ملک بھر میں ایک روشن مثال بن کر اُبھر رہی ہے ۔ اِس کے علاوہ۲؍ ایمز‘۲ سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ ‘۲ بون اینڈ جوائنٹ ہسپتالوں اور زائد اَز۳۰۰ صحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر۷نئے میڈیکل کالجوں پر کام جاری ہے۔
سنہا نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں۲۷۴۲ ہیلتھ اینڈ ویلنس مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ۲۰۷؍ایڈ وانسڈ لائف سپورٹ ایمبو لنس اور ۲۸۶ بیسک لائف سپورٹ ایمبولنس عام لوگوں کی ہیلتھ کیئر کے لئے وقف کی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خود کار سروس ڈلیوری کی طرف منتقل کرنے کے لئے ہم نے ’’ اِی ۔ سہج‘‘ پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں ڈاکٹروں سے آن لائن اپائنٹمنٹ اور مریض کے میڈیکل ریکارڈ وغیرہ کو ڈیجیٹائز کرنا شامل ہے ۔ اِی ۔سہج کے پہلے مرحلے میں ۵۷۵ صحت سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اُنہوں نے کہا کہ ریپڈ اسسمنٹ سسٹم کے ساتھ مربوط ہے جو عام شہریوں سے مناسب وقت میں رائے بھی فراہم کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ: مٹی کے تودے کی زد میں آکرماں بیٹی ہلاک

Next Post

پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم کی جائیگی :ایل جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
پورن کرشن بٹ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی جائے گی:منوج سنہا

پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم کی جائیگی :ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.