جموں/۴نومبر
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بفلیز علاقے میں جمعے کی علی الصبح ایک مکان مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ماں بیٹی کی موت واقع ہوئی جبکہ ان ہی کے کنبے کے دو دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بفلیز علاقے میں جمعے کی علی الصبح مٹی کے ایک تودے نے محمد لطیف نامی ایک شہری کے مکان کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹی کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دو دیگر افراد خانہ زخمی ہوگئے ۔
متوفین کی شناخت 40 سالہ نسیم اختر اور اس کی بیٹی 12 سالہ روبینہ اختر جبکہ زخمیوں کی شناخت لطیف احمد اور ان کے بیٹے بشارت احمد کے بطور ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس، فوج اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچا¶ آپریشن شروع کر دیا اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے حکومت سے متاثرہ کنبے کو فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔پولیس نے اس ضمن ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے ۔