بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیٹو کے دفاع کیلئے پختہ عزم: امریکی وزیر دفاع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-30
in عالمی خبریں
A A
نیٹو کے دفاع کیلئے پختہ عزم: امریکی وزیر دفاع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

واشنگٹن/۱۶؍مارچ
یوکرین میں روسی جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو یوکرین جنگ کا ذمہ دار قرار دیا
مزید برآں امریکی سینیٹ نے منگل کے روزایک غیر معمولی اتحاد میں پوتین کو جنگی مجرم قرار دینے کی مذمتی کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی۔ امریکی سینیٹ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے جب دونوں جماعتوں کے ارکان کسی ایک قرارداد پر متفق ہوئے ہیں۔ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی طرف سے پیش کردہ اور دو طرفہ سینیٹرز کی حمایت یافتہ یہ قرارداد ہیگ اور دیگر ممالک میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کے دوران ہونے والے جنگی جرائم کی کسی بھی تحقیقات میں روسی فوج کو نشانہ بنائیں۔
سینیٹ کے اکثریتی رہ نما چک شومر نے ووٹنگ سے قبل خطاب میں کہاکہ ’’ہم سب، ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز اس کمرے میں یہ کہتے ہوئے شامل ہوئے ہیں کہ پوتین یوکرینی عوام کے خلاف ہونے والے مظالم کے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اور علاقائی سلامتی سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کے لیے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے برسلز پہنچے ہیں۔آسٹن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ واشنگٹن نیٹو کی سرزمین کے دفاع کے لیے "پُر عزم” ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے منگل کو کہا کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب بلنکن سے فون پر بات کرتے ہوئے روس پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
کولیبا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ بلنکن نے یوکرین میں جوہری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا اور ماسکو پر واشنگٹن کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے نئے پیکج پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی فوج کا اسپتال پر قبضہ، مریض یرغمال

Next Post

میانمار میں انسانی جرائم کے خلاف واضح شواہد ملے ہیں:اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
میانمار میں انسانی جرائم کے خلاف واضح شواہد ملے ہیں:اقوام متحدہ

میانمار میں انسانی جرائم کے خلاف واضح شواہد ملے ہیں:اقوام متحدہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.