جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’میری کمپنی میری مرضی‘ ایلون مسک خود ٹوئٹر کے سی ای او بن گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in عالمی خبریں
A A
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

نیویارک///
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو حال ہی میں خریدنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خود کو کمپنی کا سی ای او مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک نے اس پلیٹ فارم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام نو ارکان کو بھی فارغ کر دیا ہے
۔برطانوی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹوئٹر کی پیر کو سامنے آںے والی دستاویزات کے مطابق کمپنی نئے سرے سے تنظیم نو کرنے جا رہی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر ملازمین فارغ بھی کیے جا سکتے ہیں۔
اخبار کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین کی تعداد میں ایک چوتھائی تک کمی کی جا سکتی ہے۔
امریکی اخبار نے بھی ایلون مسک کے قریبی ذرائع سے ملنے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹوئٹر کے 25 فیصد ملازمین کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے پیر کو امریکہ میں نجی اداروں کے مالی امور دیکھنے والے سرکاری محکمے میں جمع کرائی گئی دستاویز سے واضح ہوتا ہے کہ ٹوئٹر اب مکمل طور پر ایلون مسک کے کنٹرول میں ہے جب کہ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کو فارغ کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کمپنی کے کچھ ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جن میں سیلز، پروڈکٹس، انجینئرنگ، لیگل اور سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے افراد شامل ہوں گے۔
ان ملازمین میں کئی افراد ایسے بھی ہیں جنہیں انتہائی زیادہ تنخواہیں ادا کی جاتی تھیں جو کہ سالانہ لگ بھگ تین لاکھ ڈالرز کے قریب تھیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ہی ٹوئٹر کا انتظام سنبھالا تھا، اس سے قبل کمپنی کی خریداری کیلیے ان کے کئی ماہ تک مذاکرات ہوئے جب کہ قانونی معاملات بھی اس دوران سامنے آئے۔
معروف ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز کے عوض ٹوئٹر کو خریدا ہے۔
ایلون مسک الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور ترین کمپنی ‘ٹیسلا’ اور خلا میں راکٹ بھیجنے والے ادارے ‘اسپیس ایکس’ کے بھی مالک ہیں۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالتے ہی متعدد اعلیٰ عہدے داروں برطرف کر دیا تھا جن میں بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال، چیف فنانشل افسر نیڈ سیگل اور قانونی مشیر اور پالیسی چیف وجے گڈے شامل تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

Next Post

شمالی کوریا کا نیا تجربہ، 77 برس میں پہلی بار میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
شمالی کوریا کا امریکی، جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا نیا تجربہ، 77 برس میں پہلی بار میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.