منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بارش سے متاثر میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-02
in کھیل
A A
دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی تین رن سے جیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

ایڈیلیڈ// وراٹ کوہلی (64 ناٹ آؤٹ) اور کے ایل راہل (50) کی نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کے صبر کی بدولت ہندوستان نے منگل کو ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بارش سے متاثرہ سپر-12 میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دی۔
ہندوستان نے گروپ-2 میں بنگلہ دیش کے سامنے 20 اوورز میں 185 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے بارش کے باعث 16 اوورز میں 151 رنز تک محدود کر دیا گیا۔ جواب میں بنگلہ دیش صرف 145 رنز بنا سکا۔
بنگلہ دیش کے اوپنر لٹن داس (60) نے بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سات اوورز میں 66 رنز تک پہنچایا، لیکن بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ بارش کے بعد کھیل شروع ہوتے ہی لٹن رن آؤٹ ہو گئے اور بنگلہ دیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔ اس کے باوجود نورالحسن (19) اور تسکین احمد (12) نے ساتویں وکٹ کے لیے 19 گیندوں پر 37 رنز کی شراکت داری کرکے بنگلہ دیش کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔
ارشدیپ سنگھ کو آخری اوور میں ہندوستان کو 20 رنز بچانے تھے۔ نور نے اس اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا بھی لگایا لیکن ارشدیپ نے تحمل کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 145 رنز تک محدود کردیا۔
ہندوستان نے گروپ 2 میں چار میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ابتدائی اوورز میں میچ پر پکڑ بھی رکھی۔ ہندوستان نے چوتھے اوور میں روہت شرما کا وکٹ گنوایا لیکن راہل نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر رن ریٹ بڑھا دیا۔
راہل اور کوہلی نے یہاں سے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 67 رنز کی شراکت کی۔ سست آغاز کرنے والے راہل نے 10ویں اوور میں 32 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے، حالانکہ وہ اسی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ سوریہ کمار یادو نے 16 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک اور اکشر پٹیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔
کوہلی دوسرے اینڈ سے رنز بناتے رہے۔ وہ اس دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ کوہلی نے 44 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے روی چندرن اشون نے چھ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ آخری تین اووروں میں تین وکٹیں گنوانے کے باوجود ہندوستان نے 20 اووروں میں 54 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے 184/6 کا اسکور بنایا۔
بنگلہ دیش نے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دھماکہ خیز آغاز کیا۔ نجم الحسین شانتو ایک سرے پر پرسکون رہے جبکہ لٹن نے دوسرے سرے پر انتھک بیٹنگ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر اپنی ففٹی تک پہنچائی۔ بنگلہ دیش نے سات اوورز میں 66 رنز بنائے تھے لیکن ایڈیلیڈ کی بارش نے لٹن کے طوفان کو ختم کر دیا۔ بارش رکنے کے بعد بنگلہ دیش کو نو اوورز میں 85 رنز درکار تھے۔ ہندوستان کو پہلی کامیابی آٹھویں اوور کی دوسری گیند پر ملی اور لٹن داس 27 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ شانتو (21) نے اپنا ہاتھ کھولنے کی کوشش کی لیکن محمد شامی نے انہیں سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کرا لیا۔ بنگلہ دیش نے نو رنز کے اندر اگلی چار وکٹیں گنوا دیں۔ ارشدیپ سنگھ نے پانچ گیندوں کے وقفے میں عفیف حسین اور شکیب الحسن کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے اپنے اوور میں یاسر علی اور مصدق حسین کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش نے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے تھے لیکن نور۔ تسکین کی شراکت نے انہیں ہدف کے بہت قریب پہنچا دیا۔ دونوں نے مل کر اگلے تین اوورز میں 37 رنز جوڑے، حالانکہ یہ انہیں فتح دلانے کے لیے کافی نہیں تھے۔
ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے چار اووروں میں 38 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ ہاردک پانڈیا نے تین اوورز میں 28 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ محمد شامی نے تین اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اسکور نہیں کر پارہے اسکا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ڈیوڈ ملر

Next Post

بھارت جوڑو یاترا نے تلنگانہ کو پولرائز کرنے کی سازش کو ناکام بنایا: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

بھارت جوڑو یاترا نے تلنگانہ کو پولرائز کرنے کی سازش کو ناکام بنایا: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.