منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

اگلے ایک ہفتے کے دوران مزید برف وباراں کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-02
in اہم ترین
A A
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۲سے۴نومبر تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے تاہم اس کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۵سے۸نومبر تک بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اس دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ تاہم وادی میں اس ہفتے کے دوران بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات سے زوجیلا پاس، سادھنہ ٹاپ اور مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے ۔
محکمہ کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۸ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گلمرگ میں۸ء۰ملی میٹر‘پہلگام میں۵ء۰ملی میٹر اور کپوارہ میں۲ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دریں اثا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیارہ ریکارڈ ہوا تھا۔سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو معمول سے۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۶ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس کا تین ہائبرڈ جنگجوؤں کی گرفتاری

Next Post

فوج پی او کے کو واپس لینے کی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہے:اوجلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
فوج پی او کے کو واپس لینے کی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہے:اوجلا

فوج پی او کے کو واپس لینے کی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہے:اوجلا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.