ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ ڈزنی لینڈ پارک بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-01
in عالمی خبریں
A A
کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملات :
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

بیجنگ/۳۱؍اکتوبر
چین میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہالووین کے تہوار پر شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک کو عوام کے لیے بند کردیا گیا جب کہ وہاں موجود سیاحوں کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ہالووین تہوار منایا جا رہا ہے۔ تین سال کورونا کی پابندیوں کے باعث عوامی مقامات پر یہ تہوار منانے پر پابندی تھی تاہم اس سال ہر جگہ کثیر تعداد میں جمع ہوکر شہریوں نے ہالووین منایا۔
چین میں بھی کئی مقامات پر تہوار کی مناسبت سے تقریبات رکھی گئی تھیں تاہم اچانک معروف شنگھائی ڈزنی پارک کو نہ صرف بند کردیا گیا بلکہ اندر موجود شہریوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ صرف منفی ٹیسٹ والوں کو باہر جانے کی اجازت ہوگی۔جن سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آئے گا انھیں اس وقت پارک میں قیام کرنا پڑے گا جب تک ان کا ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ نہیں بتایا کہ پارک میں کتنے افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں افراد مرکزی دروازے کی جانب دوڑ رہے ہیں تاکہ قید ہونے سے بچ سکیں۔
ایسا گزشتہ برس نومبر میں بھی ہوا تھا جب کہ کورونا کیسز میں اضافے پر پارک کو دو دن کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور 30 ہزار سیاح اندر پھنس گئے تھے۔حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک کی بندش غیر معینہ مدت تک کے لیے ہے تاہم کھلنے کے بعد بھی یہاں آنے والے سیاحوں کو تین دن کے اندر کرایا جانے والا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا جو منفی ہونا چاہیئے۔
خیال رہے کہ چین کے شہر شنگھائی میں 30 اکتوبر کو مقامی طور پر منتقل ہونے والے 10 جب کہ 31 اکتوبر کو 22 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ان تمام افراد میں کورونا کی علامتیں نہ ہونے کے برابر تھیں۔
چین وہ ملک جہاں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور چین نے ہی سب سے پہلے اس وبا پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا تھا اور تب سے سرکاری سطح پر کورونا کے حوالے سے ’’ زیرو ٹالیرنس پالیسی‘‘ اپنائی گئی ہے جس کے باعث معمولی تعداد میں نئے کیسز سامنے آنے پر بھی سخت پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹوئٹر ملازمین کو نکالنے کی خبر پر ایلون مسک کا رد عمل سامنے آگیا

Next Post

برازیل؛ کرپشن پر10 سال قید کی سزا ،پانے والے دوبارہ صدر منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
برازیل؛ کرپشن پر10 سال قید کی سزا ،پانے والے دوبارہ صدر منتخب

برازیل؛ کرپشن پر10 سال قید کی سزا ،پانے والے دوبارہ صدر منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.