بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۳۷۰ کی تنسیخ کے بعدجموںکشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں۳۴فیصد کمی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں جنگجوسرگرمیوں میں34فیصد کمی آئی ہے :شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں۲۴ فیصد کمی آئی ہے۔
شاہ نے یہ بات ہریانہ کے سورج کنڈ میں داخلی سلامتی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے دو روزہ ’چنتن شیویر‘ کا افتتاح کرنے کے بعد کہی۔
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دفعہ ۳۷۰ کی تنسیخ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی اموات میں ۶۴ فیصد اور عام شہریوں کی اموات میں ۹۰ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں اس وقت سے ۵۷ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی دیکھی گئی ہے۔
شاہ نے یہ کہا کہ حکومت نے ۲۰۲۴ تک ہر ریاست میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرحد پار سے ہونے والے جرائم سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے ریاستوں اور مرکز کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ این آئی اے کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔
شاہ نے کہا’’ہمارے آئین میں امن و امان ریاست کے دائرہ اختیار میں ہے‘لیکن ہم سرحد پار یا سرحدی جرائم کے خلاف اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب تمام ریاستیں مل بیٹھ کر ان پر غور کریں، مشترکہ حکمت عملی بنائیں اور ان پر قابو پانے کی کوششیں کریں۔‘‘
یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ مودی حکومت کی دہشت گردی اور متعلقہ جرائم کے لیے صفر رواداری کی پالیسی ہے، شاہ نے کہا کہ این آئی اے دہشت گردی کی تحقیقات میں بہتر تال میل کے لیے اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی سمت کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب اس ملک کی تمام ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت کال میں تعاون پر مبنی وفاقیت کا جذبہ محرک ہونا چاہئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ چنتن شیویر ملک میں علاقائی تعاون کو مزید وسعت دے گا۔
کانفرنس میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا بھی شرکت کررہے ہیں۔ وزیر اعظم ‘نریندرا مودی جمعہ کو کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں سڑک حادثے میں۲۰مسافر زخمی

Next Post

کشمیر میںنہرو کی غلطیوں کو مودی نے درست کیا :بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post

کشمیر میںنہرو کی غلطیوں کو مودی نے درست کیا :بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.