ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

محبوبہ کو گپکار کی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-22
in اہم ترین
A A
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیر انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو گپکار روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ محکمے نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو گپکار روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے لئے نوٹس جاری کیا ہے ۔
محبوبہ مفتی کا خاندان اس انتہائی ہائی سیکورٹی والی رہائش گاہ میں ۲۰۰۵میں مفتی محمد سعید کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد سے قیام پذیر تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت ہند کی طرف سے۲۰۲۰میں ریاستی قانون میں ترمیم کے بعد سابق وزرائے اعلیٰ اب سرکاری رہائش گاہوں کے حقدار نہیں ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ موصوفہ کو اس فئیر ویو رہائش گاہ کے بدلے ایک متبادل رہائش گاہ کی پیش کش کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ اسٹیٹس کی نوٹس میں کہا گیا ہے ’’ آپ کو آگاہ کیاجاتا ہے کہ اگر آپ کو کسی متبادل رہائش کی ضرورت ہے، تو حکومت آپ کی درخواست پر، سیکورٹی یا کسی اور بنیاد پر فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘
نوٹس کے ردعمل پر محبوبہ کاکہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء کی ٹیم سے مشارت کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہائشگاہ حکومت نے مفتی سعید کو اس وقت الاٹ کی جب وہ ۲۰۰۵ میں وزیر اعلیٰ نہیں رہے تھے ۔
بتادیں کہ گپکار روڈ پر واقع فئیر ویو ۱۹۸۹تک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے بطور استعمال کیا جاتی تھا‘۱۹۹۰میں اس کو باڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے اپنے قبضے میں لے لیا اور اس کو پاپا۲کا نام دیا‘جہاں گرفتار جنگجوؤں اور مشتبہ افراد کا انٹروگیشن کیا جاتا تھا ۔
سال ۱۹۹۶میں جموں وکشمیر کے سابق چیف سکریٹری اشوک جیٹلی اس میں رہائش پذیر ہوئے اور بعد میں سال ۲۰۰۳میں اس کی سر نو تزئین و آرائش کی گئی اور اس وقت کے وزیر خزانہ مظفر حسین بیگ اس میں رہائش پذیر ہوگئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو دنوں تک بند رہنے کے بعدمغل شاہراہ پر ٹریفک بحال

Next Post

گاندربل سڑک حادثہ میں بیٹی کی موت، باپ شدید زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

گاندربل سڑک حادثہ میں بیٹی کی موت، باپ شدید زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.