جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جوروٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ کپتانی جاری رکھنا چاہتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-29
in کھیل
A A
جوروٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ کپتانی جاری رکھنا چاہتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

لندن// انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی ناکامی اور ویسٹ انڈیز سے حالیہ 1-0 کی سیریز میں شکست کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔روٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز میں سیریز ہارنے کے باوجود ان کی قیادت کا ساتھ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ کپتان کے طور پر جاری رہنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سیریز میں شکست سے اب انگلینڈ کی مسلسل پانچ سیریز کیریبین سرزمین پر جیت کے بغیر ختم ہوئی ہے اور یہ کیریبین میں انگلینڈ کا تاریخ کا بدترین ریکارڈ ہے۔ سیریز کے پہلے دو میچ ڈرا ہونے کے بعد انگلینڈ یہاں گراناڈا میں تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بکھر گیا۔ دونوں اننگز میں ناقص بلے بازی کی وجہ سے وہ چوتھے دن ہی صبح کے کھیل میں ویسٹ انڈیز سے 10 وکٹوں سے ہار گئے۔ گزشتہ 17 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔میچ کے بعد بی ٹی اسپورٹ چینل سے بات کرتے ہوئے روٹ نے کہا کہ میں اس میچ سے پہلے اور اس دورے کے دوران کئی بار واضح کر چکا ہوں کہ میرا مقصد ٹیم کو آگے لے جانا ہے۔ نتائج آپ کے ہاتھ میں نہیں لیکن یقین جانیے یہ گروپ میرے ساتھ ہے۔ ہم نے بہت ساری چیزیں اچھی طرح سے کیں لیکن صرف انہیں مکمل نتائج میں تبدیل نہیں کر سکے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں بہت اچھا کھیلا۔ دونوں میچوں میں پچ اتنی ہموار تھی کہ دونوں ٹیموں کے چار کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر پانچ سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں میچوں میں ویسٹ انڈیز کو میچ بچانے کے لیے آخری روز طویل اننگز کھیلنی پڑی اور ایسے میں انگلینڈ کے پاس 2004 کے بعد پہلی بار ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے کا موقع تھا۔انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں کئی بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن بلاشبہ ہم سیریز ہارنے سے بہت افسردہ ہیں۔ ہم نے پہلے دو میچوں میں بیٹنگ آرڈر میں کافی بہتری دکھائی۔ اس کی وجہ سے سب ہمارے کل کے کھیل سے بہت ناراض ہیں۔ سیریز کے لحاظ سے یہ ایک بڑا دن تھا اور ہم نے اسی دن اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیچ پکڑنے کے مواقع گنوانے سے میچ ہارے: ڈو پلیسس

Next Post

پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا

پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.