جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وفاقی وزیر داخلہ نے نہرو کو مسئلہ کشمیر کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in اہم ترین
A A
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

زنزرکا(گجرات)//
مرکزی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو کشمیر مسئلے کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں نیم خود مختاری یعنی آرٹیکل ۳۷۰ کو ہٹاکر اس مسئلے کو حل کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے زنزرکا علاقے میں جمعرات کو بی جے پی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو خصوصی درجہ یعنی دفعہ۳۷۰ دینا بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی غلطی تھی جس کی وجہ سے کشمیر میں گڑبڑ مچ گئی۔
شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خود کا آئین دینے سے صحیح طور پر جموں وکشمیر ملک کے ساتھ الحاق نہیں ہوتا اور ہر کوئی آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی چاہتا تھا۔ ان کاکہنا تھا’’وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل ۳۷۰ کو ایک ہی جھٹکے میں ہٹا دیا اور کشمیر کا ملک کے ساتھ انضمام مکمل کر لیا‘‘۔
بتادیں کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے جواہر لال نہرو کو کشمیر مسئلے کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
گجرات کے ضلع آنند میں پیر کو ایک ریلی سے خطاب میں وزیر اعظم مودی کاکہنا تھا وہ طویل عرصے سے زیر التوا کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب رہے ہیں کیونکہ وہ ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
مودی نے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کا نام لیے بغیر کہا’’سردار صاحب نے تمام شاہی ریاستوں کو ہندوستان کے ساتھ الحاق پر آمادہ کیا۔ لیکن ایک اور شخص نے کشمیر کے اس ایک مسئلے کو سنبھالا‘‘۔وزیر اعظم نے کہا’’ جیسا کہ میں سردار صاحب کے نقش قدم پر چل رہا ہوں، میرے پاس سردار کی سرزمین کی قدریں ہیں اور یہی وجہ تھی کہ میں نے کشمیر کا مسئلہ حل کیا اور سردار پٹیل کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کو رام مندر بنانے کا مذاق اڑاتی تھی کہ مندر کب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب مندر بن رہا ہے سنگ بنیاد کی تقریب مکمل ہوئی اور مندر طے شدہ جگہ پر ایک عظیم الشان مندر بنے جار ہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کانگریس پارٹی پر مزید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ گجرات میں کرفیو معمول کی بات تھی، لیکن ریاست میں مودی حکومت کی آمد کے ساتھ ہی اب یہاں کرفیوں نے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں گجرات میں ۳۶۵ دنوں میں سے۲۰۰ دنوں تک کرفیو نافذ تھا اور کانگریس سوچتی تھی کہ لوگوں کو آپس میں لڑوانے سے انہیں فائدہ ہوگا لیکن وہ وہ دن اب گئے ہیں۔انہوں نے کہا گجرات میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد ہی۲۰ برسوں میں کرفیوں نہیں لگایا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن میں تین آئی ای ڈیز برآمد:’ بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا ‘

Next Post

جموں کشمیر میں بجلی فیس میں اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جموں کشمیر میں بجلی فیس میں اضافہ

جموں کشمیر میں بجلی فیس میں اضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.