ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

موسم سرما پیشگی راحتی اقدامات

لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری یقینی بنائی جائے!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-12
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

اکتوبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی دراصل موسم سرما کی آمد آمد کا اعلان ہوتا ہے۔ اور لوگ اُن مسائل اور پریشانیوں کا تصور کرتے ہی کانپ کانپ اُٹھتے ہیں۔ بجلی اور پانی کی ترسیل میں رخنہ، سڑکوں پر منجمد برف سے پیدا سنگین نوعیت کے مسائل ، بازاروں میں روزمرہ استعمال کی اشیاء ، سبزیوں اور دیگر چیزوں کی دانستہ اور غیر دانستہ قلت، اس کی آڑ میں مہنگائی کے جن کا بوتل سے باہر آکر لوگوں کی پہلے سے کمزور معاشی استعداد پر ایک اور ضرب کاری لگانے کی کوشش ،گھروں اور دفاتر میں گرمی کا بندوبست کرنے کی راہ میں مختلف نوعیت کی مشکلات اور ایندھن کی گراں قیمتوں پر دستیابی ایسے کچھ معاملات ہیں جو سردیوں کے چھ ماہ کے دوران کشمیراور کشمیریوںکو بے حال بناکے رکھدیتے ہیں۔
ان سبھی معاملات کو سردیوں کے ایام میں آسان اور راحت بخش گذر بسر کو یقینی بنانے کیلئے وسائل درکار ہیں لیکن جموں وکشمیر ایسے خطے کو اپنے طور سے ذرائع اور وسائل کی کمی ہے۔ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے جموں وکشمیر سالہاسال سے مرکزی امداد کا محتاج چلا آرہا ہے۔ مثلاً سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی برف ہٹانے کی مشین درکار ہیں، گرمی کا بندوبست یقینی بنانے کیلئے بالن، تیل خاکی ، گیس اور ایندھن کے دوسرے متبادل درکار ہیں، یہ متبادل دستیاب توہیں لیکن لوگوں کی اکثریت قوت خرید نہیں رکھتی۔
پھر جموں وکشمیر کو ملک کے ساتھ ملانے کی واحد شاہراہ …سرینگر جموں شاہراہ اس موسم کے دوران عموماً بندرہتی ہے۔ جو سلسلہ کئی کئی روز تک جاری رہتاہے ۔ اس دورن مال بردار گاڑیاں شاہراہ کے مختلف پڑائو پر درماندہ رہتی ہیں جس کے نتیجہ میں کشمیر میں جہاں مختلف اشیا ء کی قلت ہوجاتی ہے وہیں قیمتیں بھی آسمان کو چھوتی نظرآتی ہیں۔
جہاں عام لوگوں کے لئے یہ سارے مہینے تکالیف اور پریشانیوں سے عبارت ہوتے ہیںوہیں انتظامیہ کے مختلف شعبوں اور ان سے وابستہ ملازمین کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ، آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے سڑکوں کی صفائی، ہٹائی جارہی برف کو ٹھکانے لگانے، بجلی کھمبوں کو واپس درست حالت میں لانے اور منقطع بجلی کے ترسیلی نظام کو واپس بحال کرنے، پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے اور صارفین میں بروقت راشن کی تقسیم ایسے معاملات ترجیحات بن جاتی ہیں۔
اس سارے منظرنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیاگیا، حسب روایت اور حسب ضرورت متعدد اقدامات اُٹھانے کی سمت میں پیشگی فیصلے لئے گئے جبکہ گورنر نے تمام متعلقہ اداروں؍ ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ عوام کی سہولیات کیلئے ایک جامع مگر قابل عمل روڑ میپ ترتیب دیں۔ اس تعلق سے گورنر نے واضح کیا کہ پورے موسم کے دوران اہلکاروں اور مشینوں کو اچھی طرح سے چلانے کیلئے رسپانس سسٹم کو آنیوالے سخت حالات کیلئے آسان او رزیادہ لچکدار بنانے کی ضرورت ہے۔
گورنر نے ہر ادارے سے وابستہ ذمہ دار عہدیداروں کو واضح ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے ریسپانس سسٹم کو فعال اور متحرک کردیں۔
ان فیصلوں اور اقدامات کی روشنی میں کیا انتظامیہ کے متعلقہ شعبے موسم سرما کے دوران فعال اور متحرک نظرآئیں گے، اس پر نگاہیں مرتکز تو رہیگی لیکن اس حقیقت کو بھی نظرانداز نہیں کیاجاسکتاہے کہ موسم سرما ہر سال چھ ماہ کے بعد آتا ہے لیکن متعلقہ ادارے عوام کی کم سے کم توقعات پر پورے اُتر پائے ہیں اس بارے میں بہت کم نظیر دستیاب ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اہم سڑکوں پر سے برف ۲۴؍ گھنٹے کے اندر اندر ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن رہائشی کالونیوں کے اندر کی سڑکیں کئی کئی ہفتوں تک جمی برف سے اٹی پڑی رہتی ہیں جس کے نتیجہ میں لوگوں کو معمول کی نقل وحمل میںمشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سرینگرمیونسپل کے پاس تین درجن کے قریب ٹریکٹر اور ۳۵۰۰ کے قریب صفائی مزدور دستیاب ہیں۔ سرینگر میونسپل کا حدود اربعہ۲۲۔۲۵ کلومیٹر تک وسعت اختیار کرچکاہے۔ یہ ساڑھے تین درجن ٹریکٹر اور ساڑھے تین ہزار صفائی مزدور کہاں کہاں کام پر تعینات ہوں گے اور کیا چاروں اطراف سے۲۲؍کلومیٹر حدود میں آنے والے علاقوں کی صفائی اور راحت رسانی ممکن ہے؟ اس سوال کا جواب سرینگر میونسپل کی موجودہ قیادت جو میئر اور اس کی ٹیم اور ادارے کے سربراہ کے پاس ہی ہوسکتا ہے۔
یہی حال دیہی اور قصبوں کے حوالہ سے بھی ہے۔ ٹائون ایریا کمیٹیوں، ضلعی کمیٹیوں اور دوسرے وابستہ بلدیاتی اداروں کے پاس اتنے وسیع وسائل ، مشینری اور افرادی قوت دستیاب نہیں کہ وہ موسم سرما کے دوران ناسازگار موسمی حالات سے پیدا چیلنجوں سے نمٹ سکے اور عوام کو کوئی راحت پہنچاسکے ۔اعلیٰ انتظامی سطح پر دیہی علاقوں میں ریسپانس سسٹم کے تعلق سے دستیاب انتظامات کے بارے میں بھی کچھ اقدامات اُٹھانے کی طرف توجہ مبذول کرنے چاہئے ان اداروں کو مشینری کی خریداری اور صفائی کرمچاریوں کی خدمات موسم سرما کے دوران حاصل کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی ناگزیر بن چکی ہے۔
حکومتی اقدامات سے قطع نظر یہ بات محتاج وضاحت نہیں کہ چونکہ موسم سرما اور کشمیر کا چولی دامن کا ساتھ ہے بلکہ یہ موسم کشمیر کے حوالہ سے ناقابل تنسیخ ہے لہٰذا اس قدرتی حقیقت کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے کشمیر میں لوگ اپنے اپنے استعداد اور ضرورت کے مطابق موسم گرما کے چھ مہینوںکے دوران سرمامیں صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کرتے ہیں۔ ان انتظامات میںگرمی کیلئے بالن اور ایندھن وغیرہ کی خریداری، غذائی اجناس اور وابستہ دوسری ضروریات کا اسٹاک ترجیحات کا حصہ ہیں۔ جس میں کانگڑیاں اور کوئلہ کی خریداری ،غذائی اجناس کے شانہ بشانہ ترجیحات میں سرفہرست ہوتی ہے۔پھر اللہ کا کرم خاص شامل حال رہتاہے لہٰذا تمام تر مشکلات اور راحتوں کے باوجود یخ بستہ اور رگوں میں دوڑنے والے خون کو منجمد کرنے والی ہوائوں کے دن گذر ہی جاتے ہیں ۔ بقول کسی شاعر کے ؎
شِی￿ن گَلہِ ب￿یہِ اِ￿ بَہار

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماری تخلیقی صلاحیتیں

Next Post

سوریہ کمار مجھے ڈی ویلیئرز کی یاد دلاتے ہیں: اسٹین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و

سوریہ کمار مجھے ڈی ویلیئرز کی یاد دلاتے ہیں: اسٹین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.