کولالمپور//
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرائیمیا کو روس سے ملانے والے واحد پُل پر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ کریمیا کو روس سے ملانے والے پل پر دھماکے کی منصوبہ سازی اور معاونت یوکرینی خفیہ ایجنسیوں نے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں، یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے جس کا مقصد انتہائی اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا تھا۔پیوٹن نے بتایا کہ پُل کو تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کر کے پھر کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آبنائے کرچ پر بنے روس اور کریمیا کو ملانے والے پُل پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا تھا۔
روس کرائیمیا روڈ اور ریل رابطہ پُل پر ٹرک دھماکے کی وجہ سے کریمیا کی طرف جانے والی ٹرین میں ایندھن کے 7 ٹینک جل گئے تھے، جبکہ 3 افراد کی ہلاکت بھی سامنے آئی تھی۔