جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر میں ترقی اور امن مرکز کی اولین ترجیح‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-07
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں ترقی اور امن مودی حکومت کی اولین ترجیح:اٹھاولے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
حکومت ہند کے سماجی انصاف و بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت‘رام داس اٹھاولے نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی اور امن وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے جو کہ اب اس سال لاکھوں سیاحوں کی آمد اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عمل کا آغازسے ظاہر ہو رہا ہے۔
وزیر نے یہ بات سرینگر میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اٹھاولے نے کہا کہ پر امن ماحول، جو کہ موجودہ حکومت کے تحت جموں و کشمیر میں قائم ہوا ہے، لاکھوں سیاحوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے جو کہ ایک مثبت علامت ہے اور اسے سیاحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
مرکزی وزیرنے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرکے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے بہت سے سرمایہ کار جموں و کشمیر آئے ہیں اور وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔
یہ کہتے ہوئے کہ جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور تھا‘اٹھاولے نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے تاکہ امن قائم ہو اور اس کی اپنی ترقی ہو۔
اٹھاولے نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے جموںکشمیر کیلئے ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ مرکزی معاونت والی تمام اسکیمیں اور پروگرام جیسے پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا، مدرا، پی ایم اجولا یوجنا، طلباء کے لیے اسکالرشپ اسکیمیں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے فلاحی اسکیمیں اب جموں و کشمیر میں نافذ کی گئی ہیں۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کئی مرکزی اسکیموں کا سو فیصد نفاذ اس بات کا گواہ ہے کہ حکومت ہندوستان جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر محاذ پر سماجی استحکام فراہم کرنے کیلئے ثابت قدم ہے۔
اٹھاولے نے کہا کہ مودی کے دور میں جموں و کشمیر میں سماجی بہبود کی اسکیموں پر عمل آوری میں تیزی آئی ہے جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت۲۰۲۲۔۲۰۱۴(ستمبر) کے درمیان جموں و کشمیر میں۲۶لاکھ اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں‘۲۲۔۲۰۱۶(ستمبر) کے درمیان پی ایم اجولا یوجنا کے تحت، مستحقین کو ۱۲ لاکھ۴۳ ہزار گیس کنکشن الاٹ کیے گئے ہیں، پی ایم آواس یوجنا (شہری) کے تحت۲۲۔۲۰۱۵(ستمبر) کے درمیان، جموں و کشمیر میں ۱۵ ہزار مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، پی ایم آواس یوجنا (دیہی) کے تحت نوے ہزار مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت جموں کشمیر میں ۵لاکھ۹ہزار کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور اْجالا یوجنا کے تحت جموں و کشمیر میں۸۵لاکھ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ ۲۲۔۲۰۱۹(ستمبر) کے درمیان۱۷۲۰ڈی ایڈکشن سنٹرز کو یا تو فنڈ واگزار کیا گیا یا مالی امداد کے تحت ڈی ایڈکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں سے۱۲ کو یا تو فنڈ دیا گیا ہے یا جموں و کشمیر میں قائم کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے:وزیر اعظم مودی

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ پر بغیر کسی پریشانی کے ٹریفک کو یقینی بنانے کی تعمیراتی کمپنیوں کو ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر بغیر کسی پریشانی کے ٹریفک کو یقینی بنانے کی تعمیراتی کمپنیوں کو ہدایت

سرینگر جموں شاہراہ پر بغیر کسی پریشانی کے ٹریفک کو یقینی بنانے کی تعمیراتی کمپنیوں کو ہدایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.