ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر میں ترقی اور امن مودی حکومت کی اولین ترجیح:اٹھاولے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-06
in تازہ تریں
A A
جموں کشمیر میں ترقی اور امن مودی حکومت کی اولین ترجیح:اٹھاولے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۶ اکتوبر

حکومت ہند کے سماجی انصاف و بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت‘رام داس اٹھاولے نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی اور امن وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے جو کہ اب اس سال لاکھوں سیاحوں کی آمد اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عمل کا آغازسے ظاہر ہو رہا ہے۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

وزیر نے یہ بات سرینگر میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اٹھاولے نے کہا کہ پر امن ماحول، جو کہ موجودہ حکومت کے تحت جموں و کشمیر میں قائم ہوا ہے، لاکھوں سیاحوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے جو کہ ایک مثبت علامت ہے اور اسے سیاحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مرکزی وزیرنے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرکے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے بہت سے سرمایہ کار جموں و کشمیر آئے ہیں اور وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔

یہ کہتے ہوئے کہ جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور تھا‘اٹھاولے نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے تاکہ امن قائم ہو اور اس کی اپنی ترقی ہو۔

اٹھاولے نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے جموںکشمیر کےلئے ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ مرکزی معاونت والی تمام اسکیمیں اور پروگرام جیسے پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا، مدرا، پی ایم اجولا یوجنا، طلباءکے لیے اسکالرشپ اسکیمیں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے فلاحی اسکیمیں اب جموں و کشمیر میں نافذ کی گئی ہیں۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کئی مرکزی اسکیموں کا سو فیصد نفاذ اس بات کا گواہ ہے کہ حکومت ہندوستان جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر محاذ پر سماجی استحکام فراہم کرنے کےلئے ثابت قدم ہے۔

اٹھاولے نے کہا کہ مودی کے دور میں جموں و کشمیر میں سماجی بہبود کی اسکیموں پر عمل آوری میں تیزی آئی ہے جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت2014-2022 (ستمبر) کے درمیان جموں و کشمیر میں 26 لاکھ اکاو¿نٹس کھولے گئے ہیں، 2016-22 (ستمبر) کے درمیان پی ایم اجولا یوجنا کے تحت، مستحقین کو 12 لاکھ 43 ہزار گیس کنکشن الاٹ کیے گئے ہیں، پی ایم آواس یوجنا (شہری) کے تحت 2015-22(ستمبر) کے درمیان، جموں و کشمیر میں 15 ہزار مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، پی ایم آواس یوجنا (دیہی) کے تحت نوے ہزار مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت جموں و کشمیر میں 5لاکھ 9 ہزار کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور ا±جالا یوجنا کے تحت جموں و کشمیر میں 85 لاکھ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ 2019-22(ستمبر) کے درمیان 1720 ڈی ایڈکشن سنٹرز کو یا تو فنڈ واگزار کیا گیا یا مالی امداد کے تحت ڈی ایڈکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں سے 12 کو یا تو فنڈ دیا گیا ہے یا جموں و کشمیر میں قائم کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ میں حزب جنگجو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس

Next Post

امیت بھائی شاہ کا دورہ ٔکشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

امیت بھائی شاہ کا دورہ ٔکشمیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.