ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امیت شاہ کی صدارت میں سری نگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-05
in تازہ تریں
A A
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر/۵اکتوبر
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کو سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں سیکورٹی کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول جموں وکشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ، اے ڈی جی پی وجے کمار، فوج کی پندرہویں کور کے جی او سی، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈی جی اور آئی جی کے علاوہ وزیر داخلہ کے ہمراہ وازرات داخلہ کی ٹیم نے شرکت کی۔
بتادیں کہ وزیر داخلہ جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن بدھ کو سری نگر میں ہیں اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ دوران وزیر داخلہ نے سیکورٹی کے افسروں کو جموں و کشمیر کو ملی ٹنسی سے آزاد کرنے کے لئے ملی ٹنسی مخالف آپریشنز کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔
شاہ نے دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد ملی ٹنسی کو قابو میں کرنے اور در اندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے کئے جانے والے سیکورٹی فورسز کے رول کی سراہنا کی۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ نے تشدد سے متعلق واقعات کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہونے پر سیکورٹی فورسز کا تشکر ادا کیا اور انٹلی جنس پر استوار ملی ٹنسی مخالف آپریشنز پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ایک عام شہری کو اپنی زندگی گذر بسر کرنے کے لئے آزاد ماحول فراہم کیا جانا چاہئے جبکہ امن دشمن عناصر اور ان کے حامیوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہئے ۔
شاہ نے کہا کہ امیت شاہ نے نوجوانوں تک پہنچنے اور ضلع سطح پر سپورٹس انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اقدام کرنے پر بھی زور دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے میٹنگ کے دوران سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوج کے رول کی سراہنا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر داخلہ کا دورہ لوگوں کے لئے مثبت ہی ثابت ہوگا: سید محمد الطاف بخاری

Next Post

حتمی ووٹر لسٹ تیار ہونے کے فوراً بعد الیکشن کا اعلان: امیت شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
حتمی ووٹر لسٹ تیار ہونے کے فوراً بعد الیکشن کا اعلان: امیت شاہ

حتمی ووٹر لسٹ تیار ہونے کے فوراً بعد الیکشن کا اعلان: امیت شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.